پیر‬‮ ، 09 فروری‬‮ 2026 

پاکستان کیسا ملک ہے ؟ مراکش سے آئی معروف خوبرو ماڈل نے پاکستانیوں با رے کیا کہہ دیا ـ؟ 

datetime 30  اپریل‬‮  2017 |

لاہور(این این آئی) مراکش سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ، ماڈل، میزبان اورگلوکارہ ویام عماردھامنی نے کہا ہے کہ پاکستان ایک خوبصورت ملک ہے اوریہاں کام کرکے بہت اچھا لگا جبکہ پاکستانیوں کی مہمان نوازی نے بہت متاثر کیا۔اپنے ایک انٹرویو میں مراکشی ا داکارہ ویام نے بتایا کہ میں نے اپنے کیرئیرکا آغازمراکش سے بطورمیزبان کیا تھا۔ ویسے تو مجھے بچپن سے ہی بننے، سنورنے کا شوق تھا اورمیں شوبزکوہی اپنا کیرئیر بنانا چاہتی تھی لیکن اس سے قبل میں نے انجینئرنگ کے شعبے میں اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔

میزبانی کرتے ہوئے مجھے اداکاری کی آفرزشروع ہوئی تومیں نے پہلے اداکاری کی تربیت حاصل کی اوراسی طرح گلوکاری کی بھی باقاعدہ تعلیم حاصل کی۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ خود کوبہت خوش قسمت سمجھتی ہیں کہ ان کے کام کو بہت سراہا گیا اورتھوڑے ہی عرصے میں انہیں شمارمڈل ایسٹ کے سپراسٹارز میں ہونے لگا۔ انہوں نے کہا اس دوران میرے کچھ دوستوں نے مشورہ دیا کہ مجھے بالی ووڈ کیلیے کام کرنا چاہیے۔ کیونکہ اکثر بالی ووڈاسٹارز شوٹنگ کیلیے یا پھرپروگراموں میں پرفارم کرنے کیلیے دبئی آتے تھے توان سے ملاقات ہوتی رہتی تھی۔ جس کی وجہ سے مجھے بالی ووڈتک رسائی میں مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔دوسری جانب پاکستانی فلم کیلیے مجھ سے ہدایتکار شہزاد رفیق نے رابطہ کیا اورمجھے اپنی فلم میں مرکزی کردار آفرکیا۔ میں نے فلم کی کہانی اوراپنے کردارکودیکھتے ہوئے کام کرنے کی حامی بھرلی اوریہ تجربہ بہت اچھا رہا۔ویام نے کہا کہ پاکستان میں کام کرتے ہوئے اس ملک کودیکھا تومجھے اندازہ ہوا کہ اگریہاں کے تاریخی مقامات اورپہاڑی علاقوں کو اچھے انداز میں فلموں کا حصہ بنایا جائے توسیاحت کے شعبے میں بے پناہ بہتری آسکتی ہے۔ فلم میکرز کواس سلسلہ میں اپنا کردارادا کرنا چاہیے، اس سے جہاں سیاح پاکستان آئیں گے، وہیں کاروبار کے حوالے سے بھی بہتری آئے گی۔



کالم



بٹرفلائی افیکٹ


وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…