کابل (این این آئی)سینئر افغان جنگجو گلبدین حکمت یار نے تقریباً 20 سال کی جِلا وطنی کے بعد اپنی پہلی تقریر میں طالبان سے ہتھیار ڈالنے کی اپیل کی ۔ حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار ستمبر میں افغان حکومت کیساتھ امن معاہدے پر دستخط کیے تھے اور فروری میں اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے ان کے خلاف عائد پابندیاں
ختم کرنے پر اتفاق کیا جس کے بعد حکمت یار ملکی سیاسی دھارے میں ان کی واپسی ہوئی۔صوبہ لْغمان میں ایک تقریر میں انہوں نے طالبان سے اپیل کی کہ وہ بھی امن کے کارواں میں شریک ہو جائیں اور بقول ان کے اس بے معنی اور ناپاک جنگ کو روکیں۔گلبدین حکمت یار کی واپسی پر انسانی حقوق کے کارکنوں نے ناراضگی ظاہر کی ہے۔