منگل‬‮ ، 02 جون‬‮ 2026 

امریکہ سے ڈرتے ہیں نہ کسی اور ملک کو چوہدری سمجھتے ہیں ،دنیا کی کوئی طاقت کلبھوشن کو پھانسی کے پھندے سے نہیں بچاسکتی،اہم پاکستانی عہدیدارکا دبنگ اعلان

datetime 29  اپریل‬‮  2017 |

مریدکے (این این آئی ) مریدکے وفاقی وزیر دفاعی پیدا وار سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے امریکہ سے ڈرتے ہیں اور نہ ہی کسی اور ملک کو چودھری سمجھتے ہیں ،امریکہ کی پاکستانی علاقوں میں ڈرون کارروائی قابل مذمت ہے،بھارت بھول جائے کلبھوشن کو معافی دیدیں گے وہ غدار ثابت ہو چکا بھارت تو کیا دنیا کی کوئی طاقت اسے پھانسی کے پھندے سے نہیں بچا سکتی۔

مریدکے میں سپیرئیر گروپ آف کالجز کی افتتاحی تقریب میں خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا بھارت بھول جائے کہ کلبھوشن کو معافی دے دیں گے کلبھوشن غدار ثابت ہو چکا بھارت تو کیا دنیا کی کوئی طاقت کلبھوشن کو پھانسی کے پھندے سے نہیں بچا سکتی انہوں نے کہا ناقابل تردید ثبوت موجودہیں بھارت افغانستان کے ساتھ ملکر پاکستان میں دہشت گردی کر رہا ہے انہوں نے کہا عمران خان کی جھوٹ کی سیاست نے تمام سیاستدانوں کو بدنام کر کے رکھ دیااب بچے ہم سے سوال کرتے ہیں کہ سیاست دان جھوٹے ہیں عوام اگر جھوٹوں کو ووٹ نہ دیں تو 2018 کے انتخابات میں زرداری عمران خان اور دیگر جھوٹے سیاست فارغ ہو جائیں گے انہوں نے کہا اپوزیشن کا وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ پر وزیراعظم بہت جلد اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لے رہے ہیں کیونکہ ججز نے جو حکم دیا ہے وزیراعظم اس حکم کی تعمیل کرنے کا اعلان کر چکے ہیں انہوں نے کہا وزیر اعظم نے پاکستان کو جس ترقی کی راہ پر ڈال دیا ہے تاریخ میں مثال نہیں ملتی عمران خان اور دیگر سیاستدانوں کو کہتے ہیں کہ نیشنل ٹرسٹ کو سامنے رکھ کر سیاست کی جائے تاکہ ملک کو اور قومی اداروں کو نقصان نہ پہنچے دنیا بھر کے سرمایہ کاروں نے پاکستان کو سرمایہ کاری کے لئے بہترین ملک قرار دیا ہے انہوں نے مریدکے میں دو یونیورسٹیوں کی تعمیر عالمی معیار کا سٹیڈیم تعمیر کرنے کا اعلان کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…