ریاض(آئی این پی)سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن نایف نے کہا ہے کہ مادر وطن کی وحدت کو برقرار رکھنے کا بڑا چیلنج درپیش ہے، عرب اتحاد کو اس کو ذاتی، نسلی، فرقہ ورانہ مفادات یا کسی نظریاتی اتحاد سے بالاتر ہونا چاہیے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دارالحکومت ریاض میں خلیج تعاون کونسل کے وزارتی اجلاس خطاب کرتے ہوئے شہزادہ محمد بن نایف نے کہا کہ عرب اتحاد اتحادی ارکان اور عوام کی سلامتی و استحکام کو برقرار رکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قومی اتحاد سے مراد مادر وطن سے وفاداری ذاتی، گروہی، نسلی یا فرقہ وار مفادات سے بالاتر ہونی چاہیے کیونکہ یہ مفادات تقسیم پیدا کرتے ہیں۔بحرین کے وزیر داخلہ راشد بن عبداللہ آل خلیفہ نے اپنی تقریر میں کہا کہ عرب اتحاد کو ایرانی اور عراقی علاقوں سے متعدد سنجیدہ چیلنجز درپیش ہیں۔کویتی وزیر خارجہ شیخ صباح خالد الصباح نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے کوششیں کی جانی چاہییں۔متحدہ عرب امارات کے وزیر داخلہ سیف بن زاید آل نہیان نے یمن اور خلیجی ممالک کے دفاع کیلئے خدمات انجام دینے والے فوجیوں کی بہادرانہ کوششوں کو سراہا۔