منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

پاک فوج کے خلاف نیا بحران پیدا ،عمران خان کو قتل کروایا جا سکتا ہے ، دفاعی تجزیہ کار کے دھماکہ خیز انکشاف نے ہلچل مچا دی

datetime 29  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان کوقتل کروایا جا سکتا ہے، بھارتی صنعتکار سجن جندال کی پاکستان آمد اور وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کو دفاعی تجزیہ کار زید حامد نے پی ٹی آئی چیئرمین اور پاک آرمی کے خلاف خفیہ خطرناک ایجنڈا قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق نجی نیوز چینل کے ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے دفاعی تجزیہ کار زید حامد نےکہا ہے کہ معروف بھارتی صنعتکار سجن جندال نے مبینہ طور پر وزیراعظم نواز شریف کو پیش کش کی ہے کہ اگر وہ چاہیں تو ان کو بچانے کیلئے بھارت پاکستان آرمی کے خلاف ہر قسم کا بحران کھڑا کر سکتا ہے۔ زید حامد کا کہنا تھا کہ سجن جندال کے بیٹے نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں پاک فوج کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی ۔ یہ لوگ پاک فوج کے خلاف ہیں اور ان کی پاکستان دشمنی ڈھکی چھپی نہیں۔ دفاعی تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول پر فائرنگ اور دہشتگردی کے واقعات سے یہ تاثر ملتا ہے کہ جب بھی نوازشریف کسی مشکل میں پھنستے ہیں تو ان کو بچانے کیلئے ایسے واقعات شروع کروا دئیے جاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سانحہ اے پی ایس کے وقت بھی نواز حکومت کے خلاف ایک بہت بڑا دھرنا اسلام آباد میں جاری تھا ۔ زید حامد نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو اپنی سکیورٹی میں اضافہ کرتے ہوئے حفاظتی اقدامات سخت کرنا چاہئیں کیونکہ بطور دفاعی و سکیورٹی تجزیہ کار مجھے محسوس ہو رہا ہےکہ اب عمران خان کو ٹارگٹ کیا جائے گا اور عمران خان کو قتل کروایا جا سکتا ہے۔زید حامد نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو اپنی سکیورٹی میں اضافہ کرتے ہوئے حفاظتی اقدامات سخت کرنا چاہئیں کیونکہ بطور دفاعی و سکیورٹی تجزیہ کار مجھے محسوس ہو رہا ہےکہ اب عمران خان کو ٹارگٹ کیا جائے گا اور عمران خان کو قتل کروایا جا سکتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…