نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت کی معروف صحافی جیوتی ملہوترانے سنجن جندال کے دورہ پاکستان اوروزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کے بارے میں انکشاف کیاہے کہ پاکستانی وزیراعظم نوازشریف ا و رسجن جندال ایک دوسرے کوبہترطریقے سے جانتے ہیں اوراس سے قبل بھی ان دونوں کی ملاقاتیں مختلف جگہوں ہرہوتی رہی ہیں ۔جیوتی ملہوترانے کہاکہ بھارتی وزیراعظم اورپاکستان کے درمیان ملاقات کے پیچھے بھی سجن جندال تھے ۔
انہوں نے کہاکہ مجھے اس بارے میں زیادہ علم نہیں کہ سجن جندال نے پاکستانی وزیراعظم سے ملاقات بیک ڈور ڈپلومیسی کےلئے کی ہے ؟ان کاکہناتھاکہ جوبات معلوم نہیں اس پرمیں تبصرہ نہیں کرسکتی ۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے بھارتی صحافی نے کہاکہ جب نریندرمودی نے وزارت عظمی نئی نئی سنبھالی تھی تواس وقت انہوں نے ایشیاکے کئی سربراہوں کو دعوت دی تھی اس وقت بھی سجن جندال بھی متحرک تھے ۔انہو ں نے کہاکہ آج کل پاکستان اوربھارت کے درمیان جوتنائوکی صورتحال ہے اس دوران نیشنل ایڈوائیرزوں کی سطح پریاکوئی اوربیک ڈو رسفارتی ذریعہ سامنے آسکتاہے لیکن وہ اس کے بارے میں زیادہ نہیں جانتی ہیں کہ جندال کی پاکستانی وزیراعظم سے ملاقات کامقصدکیاتھااورمجھے اس کے بارے میں زیادہ معلومات بھی نہیں ہیں ۔بھارتی صحافی نے کہاکہ جب نریندرمودی نے وزارت عظمی نئی نئی سنبھالی تھی تواس وقت انہوں نے ایشیاکے کئی سربراہوں کو دعوت دی تھی اس وقت بھی سجن جندال بھی متحرک تھے ۔انہو ں نے کہاکہ آج کل پاکستان اوربھارت کے درمیان جوتنائوکی صورتحال ہے اس دوران نیشنل ایڈوائیرزوں کی سطح پریاکوئی اوربیک ڈو رسفارتی ذریعہ سامنے آسکتاہے لیکن وہ اس کے بارے میں زیادہ نہیں جانتی ہیں کہ جندال کی پاکستانی وزیراعظم سے ملاقات کامقصدکیاتھااورمجھے اس کے بارے میں زیادہ معلومات بھی نہیں ہیں ۔