منگل‬‮ ، 10 فروری‬‮ 2026 

وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی،شیخ رشید نے بڑی پیش گوئی کردی

datetime 28  اپریل‬‮  2017 |

اسلام آباد(آئی این پی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے دعوی کیا ہے کہ نواز شریف نااہل ہو چکے، ان کو60 دن کی مہلت ملی ہے،نواز شریف کو عدالت نے اتارا تو وہ شہید نہیں کہلائیں گے، ڈان لیکس میں اصل مجرموں کو بچا لیا گیا، وزیر اعظم کی جندال سے چھپ کر ملاقات درست نہیں، جندال کا چھپ چھپ کر آنا بھی شرمناک ہے ،عمران خان عوام کی امیدوں کی آخری کرن ہیں ، عمران خان ساتھی ہوں ،

انہوں نے کہا کہ نوازشریف صاحب آپ ڈان لیکس کو روک رہے ہیں ، کہاں گیا قائد اعظم سولر پلانٹ اور نندی پور پاور پراجیکٹ ، خان صاحب میں فیل ،تین میں کمپارٹ اور پپو کہتا ہے پاس ہوگیا ،انہوں نے کہا کہ وکلا 6 مئی کونکلیں تاریخی استقبال کیا جائے گا۔جمعہ کو پریڈ ایونیو میں تحریک انصاف کے جلسہ عام سے خطاب کے دوران عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان عوام کی امید وں کی آخری کرن ہیں اور ان کا ساتھی ہوں ، دوججوں نے کہاکہ وزیراعظم صادق اورامین نہیں رہے،ججوں نے فیصلے میں میرے بارے میں اچھے جملے استعمال کئے ، پانچ کے پانچ ججوں نے کہا کہ قطری خط بکواس ہے ، پانچوں ججز نے کہا کہ کوئی منی ٹریل نہیں ہے ، وکلاء سڑکوں پر نکلیں ان کا تاریخی استقبال ہوگا ، سجن جندال کس خوشی میں پاکستان آیا تھا ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ملک کیلئے سیکیورٹی رسک ہیں ، ریاض پیرزادہ نے چوروں کو بے نقاب کیا ہے ، آج اگر وزیر خارجہ ہوتا تو جنرل(ر) راحیل شریف کو بھیجنے کا فیصلہ اسمبلی آتا۔ شیخ رشید نے کہا کہ اس ملک میں کوئی چیز حاصل نہیں ہوتی ، ملک میں نہ بجلی ہے نہ پانی ،گھی کسی کو خالص نہیں ملتا ،پینے کا پانی بھی خالص نہیں ملتا ، نوجوان بے روزگار ہیں ، نوکری نہیں ملتی ، اس نظام کے خلاف علم بغاوت بلند کرنا چاہتا ہوں ، خود مرنا چاہتا ہوں اور کسی کو مارنا چاہتا ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ بڑے بڑے ضدی لوگ دیکھے لیکن نوازشریف جیسا بے شرم نہیں دیکھا ، وزیراعظم نوازشریف ڈان لیکس کو روک رہے ہیں ۔



کالم



بسنت کے معاملے میں


یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…