بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

حج کے خواہشمند ہزاروں پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی گئی

datetime 28  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی )وزارت مذہبی امور میں کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے حج 2017کیلئے 87ہزار 419خوش نصیب عازمین حج کا انتخاب کرلیا گیا ہے،سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ آنے تک قرعہ اندازی میں کامیاب 17ہزار 563عازمین کو ویٹنگ لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے،قرعہ اندازی پنجاب آئی ٹی بورڈ کے ماہرین کے ذریعے کرائی گئی، وفاقی وزیر  نے میڈیا کی موجودگی میں قرعہ اندازی کیلئے بٹن دبا کر کمپیوٹرائزڈ پراسس کا آغاز کیا

90سے 100 سال کے 177 اور ایک سو سے اوپر کے 27بزرگ درخواست گزاروں کو وزیراعظم کے حکم پر قرعہ اندازی کے بغیر سلیکٹ کرلیا گیا،قرعہ اندازی کیلئے تین لاکھ 78ہزار سے زائد درخواست گزاروں کے 87 ہزار 419گروپ بنائے گئے تھے جن میں سے 87ہزار سے زائد پر مشتمل 22ہزار 967گروپ قرعہ اندازی میں کامیاب قرار پائے،حج آپریشن کا آغاز 27جولائی سے ہوگا،آخری حج فلائٹ 6اکتوبر کو واپس آئے گی۔جمعہ کو وزارت مذہبی امور میں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف،وزیرمملکت پیر امین الحسنات،سیکرٹری مذہبی امور اور میڈیا کی موجودگی میں پنجاب آئی ٹی بورڈ نے کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے 87ہزار سے زائد عازمین کا انتخاب کیا،اس موقع پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیرمذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا کہ (ن) لیگ کے دوراقتدار میں کامیاب حج آپریشن کی وجہ سے عوام کا سرکاری حج سکیم پر اعتماد بحال ہوا ہے اور ہر سال درخواست گزاروں کی تعداد میں اضافہ ہوا،17اپریل سے 26اپریل تک 10دنوں کے عرصے میں تین لاکھ 38ہزار 696درخواستیں موصول ہوئیں،2012میں سابق حکومت کے دور میں سرکاری کوٹے سے پانچ ہزار کم افراد نے سرکاری سکیم میں اپلائی کیا تھا،ہم نے اس سال 5سال کی جگہ سات سال قبل حج کرنے والوں پر بھی پابندی عائد کی پھر بھی درخواستیں گذشتہ سال سے زائد آئیں

10بنکوں کے ذریعے درخواستیں وصول کی گئیں،پہلی بار ہماری حکومت نے درخواست گزاروں کی رقم شریع اکاؤنٹس میں رکھے۔انہوں نے کہا کہ حج پالیسی میں سرکاری اور پرائیویٹ سکیم کا تناسب 60اور 40فیصد رکھا گیا لیکن معاملہ عدالت میں زیرسماعت ہونے کی وجہ سے ہم 87ہزار سے زائد کا انتخاب کریں گے جبکہ دیگر17 ہزار کو ویٹنگ لسٹ میں ڈال دیں گے اور عدالت کا فیصلہ آنے پر ان کے بارے فیصلہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کامیاب عازمین کو آج شام تک ایس ایم ایس کے ذریعے خوشخبری سنائی جائے گی جبکہ وزارت کی ویب سائٹ پر بھی رات گئے تک کامیاب عازمین کے نام ڈال دیئے جائیں گے،عازمین اپنے شناختی کارڈ کے نمبر کے ذریعے اپنا نام چیک کرسکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کامیاب عازمین کو دس مئی تک اپنے پاسپورٹ جمع کرانے ہونگے،ناکام درخواست گزار اپنے اپنے بنکوں سے اپنی رقوم واپس لے سکتے ہیں،اگر کوئی بنک رقم واپس نہ کرے تو درخواست گزار وزارت سے رابطہ کریں۔انہوں نے کہا کہ اس سال بھی 50فیصد عازمین جدہ اور 50فیصد مدینہ تشریف کے ائرپورٹس پر لینڈ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ یارڈ شپ کوٹہ دو فیصد کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزارت نے پرائیویٹ حج آپریشنز سے حج پیکجز کی تفصیلات مانگی ہیں گذشتہ سال پرائیویٹ آرگنائزر کے خلاف 41شکایات موصول ہوئیں تھیں جس پر دو کو معطل کیا گیا،ایک گروپ آرگنائزز کو کوٹہ کم کیا گیا جبکہ مجموعی طور پر 49لاکھ روپے جرمانے عائد کیے گئے

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…