جمعہ‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2026 

مشال قتل کیس ،مرکزی ملزم گرفتار،گولیاں مارنے والاکون تھا؟حقیقت جان کرآپ شدیدصدمہ ہوگا

datetime 27  اپریل‬‮  2017 |

مردان (آئی این پی)ڈی آئی جی مردان عالم شنواری نے کہا ہے کہ مشال قتل کیس میں اب تک 41افرادکوگرفتارکیاجاچکا ہے، مشال پر فائرنگ کرنے والے عمران کو گرفتارکرلیاہے، گواہوں کے مطابق مشال کوگولیاں طالبعلم عمران نے ماریں،پولیس نے آکر 2افرادکی جان بچائی،یونیورسٹی نے ڈھائی گھنٹے تک انکوائری اپنے آفس میں کرائی،ملزم عمران نے مجسٹریٹ کے سامنے اپنا اعترافی بیان دیا،

مشال کیس کی انکوائری ثبوت کی بنیاد پر ہورہی ہے۔جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی مردان عالم شنواری نے کہا کہ دوباررپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی،ہرپہلو سے صورتحال کاجائزہ لیاجارہا ہے،مشال کو2گولیاں لگی تھیں،مشال قتل کیس،اب تک 41افرادکوگرفتارکیاجاچکا ہے،گواہوں کے مطابق مشال کوگولیاں طالبعلم عمران نے ماریں، مشال پر فائرنگ کرنے والے عمران کو گرفتارکرلیاہے، پولیس نے آکر 2افرادکی جان بچائی،سی سی ٹی وی فوٹیج سے بھی مددلیرہے ہیں،انہوں نے بتایاکہ ملزم عمران مشال کاقریبی دوست ا ورکلاس فیلوتھا۔ملزم عمران نے مجسٹریٹ کے سامنے اپنااعترافی بیان دیا،یونیورسٹی نے ڈھائی گھنٹے تک انکوائری اپنے آفس میں کرائی،ایف آئی اے اس حوالے سے اپنی رپورٹ دیگی،مشال کیس کی انکوائری ثبوت کی بنیاد پر ہورہی ہے۔انہوں نے بتایاکہ ایف آئی اے بھی مشال کیس سے متعلق جلداپنی رپورٹ دے گی۔انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ کیس میں کوئی بے گناہ نہ پکڑاجائے۔مشال قتل کیس کی رپورٹ سپریم کورٹ میں بھی جمع کروادی ہے۔انہوں نے کہا کہ واقعے کی اطلاع ملنے کے 13منٹ بعدپولیس جائے وقوعہ پرپہنچ گئی۔مشال یونیورسٹی میں نہیں تھا توپولیس ایڈمن بلاک میں چلے گئی۔پولیس نے یونیورسٹی پروفیسرسمیت دولوگوں کوبچایا۔۔انہوں نے کہا کہ واقعے کی اطلاع ملنے کے بعدپولیس جائے وقوعہ پرپہنچ گئی تھی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…