جارجیا (آئی این پی) امریکا میں والدین اپنے بچے کے نام میں لفظ ’’اللہ ‘‘شامل کرنے کی قانونی جنگ جیت گئے، ریاست جارجیا نے بچے کو پیدائش کا سرٹیفکیٹ جاری کر دیا ۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق امریکا میں والدین اپنے بچے کے نام میں لفظ ’’اللہ ‘‘شامل کرنے کی قانونی جنگ جیت گئے
جس کے بعد جارجیا نے بچے کو پیدائش کا سرٹیفکیٹ جاری کر دیاابتدا میں ریاستی حکومت نے سند جاری کرنے سے انکار کیا تھا کیونکہ بچے کے والدین کے ناموں میں لفظ اللہ شامل نہیں۔امریکا کی سول لبرٹیز یونین آف جارجیا نے ایلزبیتھ ہینڈی اور بلال واک کے حق میں مقدمہ دائر کیا جو اپنی بیٹی کا نام زلیخا گریس فل لوریانا اللہ رکھنا چاہتے تھے۔سول لبرٹیز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر انڈریا ینگ کا کہنا تھا کہ ایسے معاشرے میں کوئی نہیں رہنا چاہتا جہاں بچے کا نام اپنی پسند کا نہیں رکھ سکیں۔