پشاور(این این آئی)خیبرپختونخوا کے سینئر صوبائی وزیر عنایت اللہ نے کہا ہے کہ چائینہ روڈشومیں ساٹھ سے زائد منصوبوں کے معاہدے کیے ،منصوبوں پر کام شروع ہونے سے صوبے میں ترقی کا نیا دور شروع ہوگا۔چائینہ کے ساتھ صوبے میں بین الاقوامی طرز کے ہسپتال بنانے کا معاہدہ بھی ہوا ہے۔پشاور میں ٹاؤن ہائٹس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خیبرپختونخوا کے سینئر صوبائی وزیر بلدیات عنایت اللہ کا کہنا تھا کہ ٹاؤن ہائٹس میں رہائشی فلیٹس کے ساتھ ساتھ تجارتی
مرکز بھی قائم کیاجائیگا۔انکاکہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے چائینہ روڈشو میں ساٹھ سے زائد منصوبوں کے معاہدوں پر دستخط کئے ہیں،منصوبوں پر کام شروع ہونے سے صوبے میں ترقی کا نیا دور شروع ہوگا،،،صوبے کے حالت اچھے ہونے سے غیرملکی سرمایہ کار صوبے کا رخ کر رہے ہیں،،خیبرپختونخوا میں نئی انڈسٹریزی اور شاپنگ مالز بنیں گے،،بہت جلد جنرل بس اسٹینڈ کی جگہ سی پیک ٹاور بنائے گے،،چائینہ کے ساتھ صوبے میں بین الاقوامی طرز کے ہسپتال بنانے کا معاہدہ بھی ہوا ہے۔