لاہوور( این این آئی)آج پانامہ کیس کا کیا فیصلہ سنایا جائے گا اس پر شرطیں لگ گئی ہیں جبکہ دوسری طرف حکمران جماعت (ن) لیگ اور پی ٹی آئی کے حامی پانامہ کے بخار میں مبتلا ہیں اور ان کے لئے چند گھنٹے گزارنا مشکل ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی طرف سے جاری کردہ کاز لسٹ میں پانامہ کیس کا محفوظ کیا گیا فیصلہ سنانے کی حتمی تاریخ اور وقت سامنے آنے کے بعد ہر کوئی فیصلے کا شدت سے انتظار
کرتادکھائی دے رہا ہے ۔گزشتہ روز سرکاری و نجی ملازمین ، کاروبار مراکز ، سیاسی و غیر سیاسی تقریبات میں کیا فیصلہ آئے گا، کون جائے گا ، کس کی جیت ، کس کی ہار ہو گی موضوع بحث رہا ۔ کئی مقامات پر شہریوں نے متوقع فیصلے پر ایک دوسرے سے ایک دوسرے کو کھانا کھلانے کی شرطیں لگا لی ہیں جبکہ دوسری طرف جواریے نے بھی پانامہ کیس کے محفوظ فیصلے پر شرطیں لگا لی ہیں۔ اس سارے تناظر میں حکمران جماعت (ن) لیگ اور تحریک انصاف میں فیصلے سے قبل ہی سخت مقابلہ ہے ۔