بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

سعودی شہری نے خیرات کرنے کانیاریکارڈقائم کردیا

datetime 17  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام میں دنیاکے تمام بڑے مذاہب میں سب سے بڑھ کرخیرات اورخیراتی کاموں کی تلقین کی گئی ہے اوردنیابھرکے مسلمان عملی طور پربھی اس کامظاہرہ کرتے رہتے ہیں ۔عرب میڈیاکی رپورٹس کے مطابق سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے سلیمان بن عبدالعزیز الراجحی نامی شخص جوپیشے کے لحاظ سے تاجرہے اس نے 16ارب ڈالرزکے اثاثے خیرات کرکے ایک نیاریکارڈقائم کردیاہے اورایک انٹرویومیں اس

سعودی شہری سلیمان بن عبدالعزیز الراجح نے 16ارب ڈالرزخیرات کرنے کی تصدیق بھی خود ہی کردی ۔دوسری طرف جس رفاعی ادارے کواس نے اربوں ڈالرزکی خیرات کی ہے اس کے میزبان بھی اتنی خیرات کاسن کرحیران رہ گئے ہیں ۔ان کاکہناہے کہ سلیمان بن عبدالعزیز الراجح نے 16ارب ڈالرز کی خیرات کرکے سعودی عرب ہی نہیں دنیابھرمیں سب سے زیادہ خیرات کرنے کاایک نیاریکارڈقائم کردیا ہے سلیمان بن عبدالعزیز الراجح نے اپنے انٹرویومیں مزیدبتایاکہ میں نے اپنے بیٹوں کووصیت نامہ لکھ دیاہے کہ اگرمجھے کوئی بیماری لاحق ہوجائے تومیراعلاج صرف سعودی عرب میں ہی کرایاجائے اورمجھے کسی بیرون ملک نہ بھیجاجائے کیونکہ میرے وطن کے ڈاکٹردنیاکے بہترین ڈاکٹروں میں سے ہیں اوروہ  میرااعلاج کرسکتے ہیں ۔اس نے بتایاکہ میرے تیل کے کوئی کنوئیں نہیں کہ میں نے ان سے دولت کمائی ہوبلکہ میں ایک مڈل کلاس سے تعلق رکھتاہوں اوردنیاکے دیگرامیرترین افراد کی طرح میں محنت کرکے یہ پیسہ کمایاہے ۔واضح رہے کہ سلیمان بن عبدالعزیز الراجح 1920میں سعودی عرب میں پیداہوئے  اوراب انکے 23بچے ہیں ۔سعودی عرب میں خیرات کرنے والے افراد میں ان کے مقابل کاکوئی نہیں اوران کوسعود ی شخصیات میں ایک نمایاں مقام حاصل ہے ۔ سلیمان بن عبدالعزیز الراجح کے اسلامی بینکنگ سمیت متعددکئی کاروبارہیں

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…