اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں رینجرز کے مستقبل کو سیاسی مک مکا کی بھینٹ چڑھانے کی کوششیں انتہائی تشویشناک ہیں، عمران خان کی زیر صدارت تحریک انـصاف کے اہم اجلاس میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ اور گردشی قرضوں کے خلاف ملک گیر تحریک اورڈان لیکس کی تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر لانے کیلئے حکومت پر دباؤ بڑھانے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کے اعلیٰ سطحی اہم اجلاس میں
بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ اور گردشی قرضوں کے خلاف ملک گیر تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تحریک انصاف نے ڈان لیکس کی تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر لانے کیلئے حکومت پر دباؤ بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ کراچی میں رینجرز کے اختیارات کو سیاسی مک مکا کی بھینٹ چڑھانے کی کوششیں انتہائی تشویشناک ہیں۔ کپتان کا کہنا تھا کہ پانامہ کیس کو سرد خانے کی نذر نہیں ہونے دیا جائے گا۔