منگل‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2026 

معروف انٹرنیشنل کھلاڑی کو قتل کر دیا گیا

datetime 18  اپریل‬‮  2017 |

پاناما سٹی (آئی این پی) پاناما کی ٹیم کے اہم کھلاڑی ایملکرز ہینریکز کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایمکلرز ہینریکز اپنے دوستوں کے ہمراہ کولون سٹی کے علاقے سبانیتا میں موجود تھے کہ اچانک ایک شخص نے گاڑی سے نکل کر ان پر فائرنگ کر دی۔ واقعے کے بعد ایملکرز ہینریکز کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گئے۔ ایمکلرز

ہینریکز پانامین فٹبال لیگ کھیلنے کیلئے کولون آئے تھے۔ ان کا شمار پاناما کی قومی ٹیم کے تجربہ کار کھلاڑیوں میں ہوتا تھا۔پاناما فٹبال فیڈریشن کے صدر جون کارلوس واریلا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے ہینریکز کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ دوسری جانب فیڈریشن نے بھی ان کی ہلاکت پر شدید غم کا اظہار کیا ہے۔واضح رہے کہ ایملکرز ہینریکز پاناما کے پہلے فٹبال کھلاڑی نہیں ہیں جنھیں قتل کیا گیا، ان سے پہلے 2011ء میں ایرک لونا کو بھی ان کے گھر کے سامنے گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔ اسی سال عبدالچیاری کو بھی قتل کر دیا گیا جب وہ ٹریننگ کیلئے جا رہے تھے۔ ان کے علاوہ کوریلو فٹبال کلب کے کھلاڑی جیویر ڈی لا روسا کو بھی میچ شروع ہونے سے چند منٹ قبل گولیاں مار دی گئیں تھیں۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…