اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ نگار ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ اب لوگ سپریم کورٹ سے بہت زیادہ توقع کر رہے ہیں اور وہ یہ کہہ رہے ہیں کہ سپریم کورٹ جلد از جلد پانامہ کیس کا فیصلہ سنا دے۔ شاہد مسعود نے کہا کہ ایک بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ نے یہاں تک کہہ دیا ہے کہ میں ایک دو
دن کے اندر ہو سکتا ہے کہ یہ بات کہہ دوں کہ پانامہ کیس کے فیصلے میں جو تاخیر کی جا رہی ہے اس میں کوئی نہ شک کی گنجائش موجود ہے، ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ سپریم کورٹ تو اپنے حساب سے ٹھیک کام کر رہی ہے کہ وہ باریک بینی سے دیکھ رہے ہیں لیکن جو ایک دو سیاسی جماعتوں کے فریقین ہیں انہیں شدت سے فیصلے کا انتظار ہے۔