لاہور(آئی این پی) وفاقی وزیرخر م دستگیر خان نے کہا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس اور کل بھوشن کا معاملہ الگ ہے ‘ریمنڈ ڈیوس جاسوسی کیلئے آیا کل بھوشن دہشت گردی میں ملوث ہیں‘ بھارت پر کسی صورت اعتبار نہیں کیا جاسکتا ‘اگر ٹر مپ کے چین کیساتھ معاملات خر اب ہوں گے تو امر یکہ کیلئے بھارت اہم ہوگا ۔ اپنے ایک انٹر ویو میں و فاقی وزیر تجارت خر م دستگیر خان نے کہا کہ ریمنڈ ڈیوس پاکستان میں جاسوسی کیلئے آیا مگر وہ
یہاں دہشت گردی کیلئے نہیں آیا تھا مگر بھارتی جاسوسی کل بھوشن کا معاملہ ریمنڈ ڈیوس سے مختلف ہے اور کسی کو پاکستان میں دہشت گردی کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔ وفاقی وزیر تجارت خر م دستگیر خان نے کہا کہ کل بھوشن کو اس کے جرم کی سزاضرور ملے گی اور بھارت کے اصل چہرے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جائیگا ۔ بھارت پر کسی صورت اعتبار نہیں کیا جاسکتا ‘اگر ٹر مپ کے چین کیساتھ معاملات خر اب ہوں گے تو امر یکہ کیلئے بھارت اہم ہوگا۔