لاہور(آئی این پی) مسلم لیگ(ق) کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا کے پانامہ کیس میں لگتا ہے کہ سپریم کورٹ کوئی ایسا فیصلہ دے گی جس سے خرابیوں کی نشاندہی ہو گی اور ملک کو سہی سمت چلانے کے لئے کوئی ڈائریکشن ملے گی ۔ اپنی رہائش گا ہ پرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں سمجھتا تھا کہ رضا ربانی ایک دلیر آدمی ہیں لیکن انہوں نے آؤ پکار شروع کر دی اور وزر ا کی شکایاتیں لگاتے رہے
کے وزرا نہیں آتے ۔ بطور چےئرمین سینٹ انہیں پتا ہونا چاہیے کے ایوان چلانے کیلئے ان کے پاس بہت سے اختیارات ہیں جن کا وہ استعمال کر سکتے ہیں، وہ چاہیں تو وزراء کا ایوان میں داخلہ پر پابندی بھی لگا سکتے ہیں۔ جیسے کے چےئر مین سنیٹ وسیم سجاد نے ایک مرتبہ اٹارنی جنرل کے ایوان میں داخلہ پر پابندی لگا دی تھی۔ میں سمجھتا ہوں کہ اکثر وزراء پر اثر نہیں ہوتا وہ پارلیمانی زبان نہیں سمجھتے۔