مظفرآباد (این این آئی)محکمہ برقیات مظفرآباد کی ناہندگان کے خلاف 36گھنٹے کی ڈیڈ لائن ، پریشانی سے بچنے کے لئے اپنے اپنے بقایاجات فوری طور پر جمع کروایئے بصورت دیگر پولیس اور ضلعی انتظامیہ سے باقاعدہ مدد لے کرناہندگان کو گرفتار کیا جائے گا ،ترجمان برقیات کے مطابق محکمہ برقیات نے ناہندگان کے خلاف ڈیڈ لائن میں توسیع کرتے ہوئے مزید 36گھنٹے کا وقت دے دیا
جِس پر ترجمان نے کہا کہ صارفین پریشانی اور تکلیف سے بچنے کیلئے اپنے ذمے بقایاجات فوری طور پر جمع کروائیں نہیں تو کنکشن کاٹ کر محکمہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون کے ساتھ ناہندگان کے خلاف ایکشن لے کر گرفتاریوں کا عمل شروع کیا جائیگا انھوں نے کہا کہ ناہندگان کو اِس سے قبل متحدہ بار وارننگ اور نوٹس دے چکے ہیں مگر اُس کے باوجود بھی صارفین اپنے ذمے بقایاجات کی بِل جمع کروانے میں سست روی کا حربہ استعمال کررہے ہیں جِس کی وجہ سے محکمہ برقیات صارفین کی عزت و نفس کا خیال رکھتے ہوئے بار بار وارننگ دے رہا ہے جبکہ 20اپریل کی آخری ڈیڈ لائن دی جارہی ہے اگربقایاجات جمع نہ کئے گئے تو قانونی طور پر کاروائی ہوگی ۔