اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے معروف دانشور اور ادیب مختار مسعود کی وفات پر گہرے رنج کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ مرحوم مختار مسعود کی ادبی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ مسعود نمایاں نثر نویس ،سفیر اور مصنف تھے۔وزیر اعظم نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل اورعطا فرمائے۔
وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ممتاز مصنف مختار مسعود کے انتقال پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ ممتاز مصنف مختار مسعود اپنے عہد کے عظیم دانشور تھے،ان کی علمی و ادبی کاوشیں لائق تحسین ہیں، انہوں نے کہا کہ مرحوم کی علمی دنیا میں کمی ہمیشہ محسوس کی جاتی رہے گی۔وزیر مملکت نے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔