پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

دوران پرواز جہاز کی چھت سے کوئی چیز مسافر کے بالوں میں آگری، دیکھا تو تمام مسافروں کے پیروں کے نیچے سے زمین نکل گئی ٓ

datetime 16  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ائیرلائن ایک ایشیائی مسافر کے ساتھ بدسلوکی کرنے کی وجہ سے پہلے ہی زیر عتاب تھی کہ اب اس کی ایک پرواز میں بچھو نے مسافر کو کاٹ کر اس کے لئے نئی مصیبت کھڑی کر دی ہے۔ رچرڈ بیل نامی مسافر

ہیوسٹن سے کیلگری کی پرواز میں کھانے سے لطف اندوز ہورہا تھا کہ اسی دوران اس کے بالوں میں کوئی چیز آن گری۔ رچرڈ نے افسوسناک واقعے کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے بتایا ’’میں نے فوری طور پر اس چیز کو اپنے بالوں سے نکالنے کے لئے پکڑا اور میری کوشش تھی کہ یہ مجھے کاٹ نہ لے۔‘‘ اسی دوران ساتھ والا مسافر خوف سے چیخیں مارنے لگا۔ رچرڈ کا کہنا ہے کہ انہوں نے گھبرا کر بچھو کو اپنے ہاتھ سے چھوڑ دیا لیکن ایک بار پھر اسے اپنی جانب بڑھتا دیکھ کر اسے پیچھے ہٹانے کی کوشش کی اور اسی دوران بچھو نے انہیں انگوٹھے پر کاٹ لیا۔ ایک ائیرہوسٹس نے ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بچھو کو کپ کے نیچے قید کرلیا۔ طیارے میں موجود ایک نرس نے رچرڈ کو درد کش ادویات دیں جبکہ عملے نے کیلگری ائیرپورٹ کو بھی خبرکردی کہ ایک مسافرکو بچھو نے کاٹ لیا ہے۔ کیلگری ائیرپورٹ پر موجود میڈیکل سٹاف مسافر کے علاج کے لئے بچھو کو دیکھنا چاہ رہا تھا تاکہ اس کی قسم معلوم ہوسکے، لیکن بدقسمتی سے امریکی ائیرلائن کے سٹاف نے اسے پہلے ہی غائب کردیا تھا۔ اس واقعہ کے سامنے آنے کے بعد امریکی ائیرلائن پر ایک بار پھر تنقید کے کوڑے برسنا شروع ہوگئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…