جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر بھی سپورٹس مین سپرٹ بھول گئے ، مودی کی زبان بولنا شروع

datetime 13  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دلی( آن لائن ) بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر نے کہا ہے کہ جو کشمیر کی آزادی چاہتا ہے اسے چاہئے کہ وہ ہمارا ملک چھوڑ دے اور بھارتی سکیورٹی اہلکاروں کو پڑنے والے ہر تھپڑ کے بدلے میں 100 جہادیوں کو قتل کیا جانا چاہئے۔بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر بھی مودی سرکار کی زبان بولنے لگ گئے ہیں۔ انہوں نے احتجاج کرنے والے کشمیری نوجوانوں کے ہاتھوں پیراملٹری فورسز کی درگت بنانے کی ایک وڈیو پر تبصرہ کرتے

ہوئے لکھا کہ جو کشمیر کی آزادی چاہتا ہے اسے چاہئے کہ وہ ہمارا ملک چھوڑ دے اور بھارتی سکیورٹی اہلکاروں کو پڑنے والے ہر تھپڑ کے بدلے میں 100 جہادیوں کو قتل کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت دشمن بھول گئے ہیں کہ ہمارے جھنڈے کا کیسری رنگ ہمارے غصے کی آگ کو ظاہر کرتا ہے اور سفید رنگ ان جہادیوں کا کفن ہے جب کہ سبز رنگ دہشت گردی کے خلاف نفرت کی علامت ہے۔گمبھیر کو بھارتی فورسز کی پٹائی تو نظر آئی لیکن انہی فورسز کی ظالمانہ کارروائیوں کے دوران پلیٹ گنوں سے چھلنی ہونے والے وہ کشمیری نوجوان نظر نہیں آئے جن کا قصور صرف اتنا ہے کہ وہ نہتے ہو کر اپنی آزادی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ آر ایس ایس کی زبان بولنے والے گوتم گمبھیر اور انتہا پسند بھارت کو یاد رکھنا ہو گا کہ کشمیر بھارت کی ملکیت نہیں بلکہ ایک متنازعہ علاقہ ہے جس کا ایک فریق پاکستان بھی ہے اور مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کی مطابق حل کیا جانا ضروری ہے۔لیکن انہی فورسز کی ظالمانہ کارروائیوں کے دوران پلیٹ گنوں سے چھلنی ہونے والے وہ کشمیری نوجوان نظر نہیں آئے جن کا قصور صرف اتنا ہے کہ وہ نہتے ہو کر اپنی آزادی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ آر ایس ایس کی زبان بولنے والے گوتم گمبھیر اور انتہا پسند بھارت کو یاد رکھنا ہو گا کہ کشمیر بھارت کی ملکیت نہیں بلکہ ایک متنازعہ علاقہ ہے جس کا ایک فریق پاکستان بھی ہے اور مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کی مطابق حل کیا جانا ضروری ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…