ہفتہ‬‮ ، 13 دسمبر‬‮ 2025 

’’بیساکھی میلہ سادگی سے منائیں‘‘،سکھ تنظیم ’’دل خالصہ ‘‘نے یہ اپیل کیوں کی ؟تفصیلات جان کرآپ بھی داددینگے

datetime 13  اپریل‬‮  2017 |

امرتسر (آن لائن) کل جماعتی سکھ کوآڈنیشن کمیٹی نے سکھوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بے گناہ کشمیری نوجوانوں کے حالیہ قتل کی وجہ سے بیساکھی کا میلہ سادگی سے منائیں۔سکھ تنظیم ’’ دل خالصہ‘‘ نے کہا ہے کہ بھارت کشمیر میں ایک ہاری ہوئی جنگ لڑ رہا ہے اور وہ جموںوکشمیر پر اپنا تسلط برقراررکھنے کیلئے طاقت کا وحشیانہ استعمال کر رہا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ’’دل خالصہ‘‘ رہنمائوں ایچ ایس چیمہ، کنور پال سنگھ اور ایچ ایس دامی نے امرتسر میں ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ بھارتی فوجی کشمیری

نوجوانوں کو بے رحمی سے قتل کر رہے ہیں جبکہ عالمی طاقتیں کشمیریوں کی مشکلات سے آنکھیں بند کیے بیٹھی ہیں۔ انہوں نے کشمیری عوام خاص طور پر بھارتی ریاستی دہشت گردی کا شکار خاندانوں کے ساتھ بھر پور اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات حق خود ارادیت کا نعم البدل نہیں ہوسکتے ۔  دریں اثنا کل جماعتی سکھ کوآڈنیشن کمیٹی نے سکھوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بے گناہ کشمیری نوجوانوں کے حالیہ قتل کی وجہ سے بیساکھی کا میلہ سادگی سے منائیں۔۔انہوں نے کہا سادگی سے بیساکھی کی تقریب منانامظلوم کشمیر ی سے اظہاریکجتی ہوگا

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…