بدھ‬‮ ، 17 جون‬‮ 2026 

’’پشاور زلمی ایک قدم آگے ‘‘

datetime 13  اپریل‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور زلمی کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے مطابق چیمپئن ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد اکرم نے گردوارہ ننکانہ صاحب کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سکھ برادری کے تہوار میں شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستان کے پہلے سکھ کرکٹر مہندر پال سنگھ اور دیگر سکھ برادری نے

محمد اکرم کا خیر مقدم کیا۔محمد اکرم نے سکھ برادری میں پشاور زلمی کی کٹس مفت تقسیم کیں اور چیئرمین جاوید خان آفریدی کی جانب سے اعلان کیا کہ پشاور اور ننکانہ صاحب میں پشاور زلمی فاؤنڈیشن کی جانب سے ٹیلنٹ ہنٹ منعقد کرایا جائے گا۔ اس پروگرام کے تحت دو ٹیموں کے درمیان میچ کا انعقاد کیا جائے گا اور ان میں سے پانچ بہترین کھلاڑیوں کو پشاور زلمی کے سمر کیمپ میں تربیت دی جائے گی۔انہوں نے اعلان کیا کہ اقلیتی برادری کے بہترین کھلاڑی کو پشاور زلمی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیسرے ایڈیشن میں ساتھ لے کر جائے گی اور یہ کھلاڑی پی ایس ایل تھری میں پشاور زلمی سکواڈ کے ساتھ رہے گا۔ محمد اکرم کا کہنا تھا کہ پشاور زلمی مستقبل میں بھی اقلیتی برادری کو ساتھ لے کر چلنے کا عزم رکھتی ہے۔ واضح رہے کہ یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب شاہد آفریدی پشاور زلمی کو خیر باد کہہ چکے ہیں ۔



کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…