بیجنگ(نیوز ڈیسک )شمال مغربی چین میں ایک شخص کو جنگلی پانڈے کے کاٹنے پر ہرجانے کے طور پر 80ہزار ڈالر دیے گئے ہیں۔مقامی اخبار لانزو کے مطابق گزشتہ برس ایک جنگلی پانڈے نے گوان کوانز نامی شخص کو اس وقت کاٹ لیا جب محکمہ جنگلات کے حکام یہ سوچ کر کہ پانڈا بیمار ہے اسے قابو میں کرنے کی کوشش کررہے تھے اور پانڈا بھاگتے بھاگتے متاثرہ شخص کے کھیت میں جاپہنچا پانڈے کے کاٹنے سے گوان کوانزی کو اتنا شدید زخم ایا تھا کہ ان کے زخم کی سرجری کرنا پڑی تھی۔واقعے کے بعد گوان کوانزی نے محکمہ جنگلات کے حکام کے خلاف مقدمہ کیا تھاعام طور پر پانڈا کے بارے میں تصور یہی ہے کہ وہ بے حد نرم دل اور پیار کرنے والا جانور ہے لیکن اس کے دانت بہت بڑے اور تیز ہوتے ہیں اور جب وہ کانٹتا ہے تو شدید زخم دیتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق گوان ملنے والے معاوضے سے مطمئن ہیں ان کا کہنا ہے کا ہے اس رقم سے ان کے علاج کے بل ادا ہوجائے گیخیال رہے کہ گوان کی ساتھ گھنٹے تک سرجری ہوئی تھی اور مقامی اخبار کے مطابق انھیں ایک اور اپریشن کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں