اسلام آباد(نیوز ڈیسک)برطانیہ میں سرکاری کمپیوٹر پر فحش مواد دیکھنے پر 3 جج معزول کر دیے گئے، تین ججوں کو اپنے سرکاری کمپیوٹر اکاونٹ پر فحش مواد دیکھنے پر نوکری سے نکال دیا گیا ہے۔ برطانیہ کے جیوڈیشل کنڈکٹ انویسٹی گیشن آفس کے مطابق ڈسٹرکٹ جج ٹِموتھی بولز، امیگریشن جج وارن گرانٹ اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ جج اور ریکارڈر پیٹر بولّوک کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔ چوتھے جج، ریکارڈر اینڈریو ماو نے بھی اپنے سرکاری کمپیوٹر اکاونٹ پر فحش مواد دیکھا تھا، تاہم انھوں نے سرکاری تفتیش مکمل ہونے سے پہلے ہی اپنے منصب سے استعفا دے دیا تھا۔ برطانوی حکام کے مطابق ان ججوں کو اب کسی قسم کی عدالتی ملازمت کرنے کی اجازت نہیں ہوگی اور یہ جج اپنی معزولی کے خلاف اپیل بھی نہیں کریں گے۔