اتوار‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2026 

بابر اعظم چھاگئے،وہ کام کردکھایا جو آج تک کوئی بھی کرکٹر نہیں کرسکا،بڑے بڑے نام پیچھے رہ گئے

datetime 10  اپریل‬‮  2017 |

گیانا(آئی این پی) بابراعظم 25ون ڈے میچوں میں مجموعی طورپر1306رنز بنا کر کم ترین میچوں میں سب سے زیادہ رنزکا عالمی ریکارڈ بنا دیا،پاکستانی ٹاپ آرڈر بلے باز بابراعظم نے ریکارڈز کے انبار لگا دئیے، بابراعظم ویسٹ انڈیز کیخلاف لگاتار 5میچوں میں4سنچریاں سکور کرنے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے، بابر اعظم ون ڈے انٹر نیشنل میں اپنی 25ویں اننگز میں کیریئر کی 5ویں سنچری مکمل کر کے کم ترین اننگز

کھیل کر 5ون ڈے سنچریاں مکمل کرنے والے دنیا کے دوسرے اور پاکستان کے تیز ترین بلے باز بن گئے، بابراعظم 25ون ڈے میچوں میں مجموعی طورپر1306رنز بنا کر کم ترین میچوں میں سب سے زیادہ رنزکا عالمی ریکارڈ بنا دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹاپ آرڈر بلے باز بابراعظم نے ویسٹ انڈیزکے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں 125رنزکی ناقابل شکست اننگزکھیل کر ایک نئی تاریخ رقم کردی ہے۔22سالہ بابراعظم نے اب تک ویسٹ انڈیزکے خلاف آخری 5 میچوں میں 4 سنچریاں سکورکی ہیں جو کسی بھی پانچ یا کم اننگزمیں زیادہ سنچریوں کا عالمی ریکارڈ ہے،ان کا کوئی بھی دوسرا بلے باز کسی ٹیم کیخلاف پانچ یا کم اننگزمیں 2 سے زائد سنچریاں سکورنہیں کرسکاہے۔باز بابر اعظم نے سابق اوپنر سعید انور کا 24سال پرانا ملکی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔22سالہ بابر اعظم نے ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ون ڈے میں اپنی 25ویں اننگز میں کیریئر کی 5ویں سنچری مکمل کی جس کے ساتھ ہی وہ کم ترین اننگز کھیل کر 5ون ڈے سنچریاں مکمل کرنے والے دنیا کے دوسرے اور پاکستان کے تیز ترین بلے باز بن گئے۔اس فہرست میں بابر اعظم سے آگے جنو بی افریقی وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کاک ہیں جنہوں نے 19اننگز میں یہ کارنامہ سر انجام دیا تھا۔پاکستان کے لیے سابق اوپنر سعید انور نے 1993ء4 میں اپنی 39ویں اننگز میں 5ویں سنچری سکور کی تھی۔

بابراعظم نے ویسٹ انڈیزکے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں ناقابل شکست 125رنزبناکر اپنے کیریئر کے پہلے25ون ڈے میچوں میں اپنے رنزکا مجموعہ 1306کردیاہے جو ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں کسی بھی بیٹسمین کے پہلے 25میچوں میں سب سے زیادہ رنزکا عالمی ریکارڈ ہے۔اس سے قبل یہ ریکارڈ انگلینڈکے جوناتھن ٹروٹ کے نام تھا جنہوں نے اپنے پہلے25میچوں میں 1280رنزبنائے تھے، اس فہرست میں سر ویوین رچرڈز 1211رنز کیساتھ تیسرے ، کیون پیٹرسن 1189رنز کیساتھ چوتھے اور کوئٹن ڈی کوک 1181رنز کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔اس سے قبل بابراعظم 21ویں اننگزمیں ایک ہزار رنز مکمل کرکے ون ڈے کرکٹ میں کم ترین اننگزمیں ایک ہزار رنزمکمل کرنے کے عالمی ریکارڈ میں سر ویو ین رچرڈز،کوئنٹن ڈی کوک،کیون پیٹرسن اور جوناتھن ٹروٹ جیسے بلے بازوں کے ساتھ اپنا نام درج کراچکے ہیں۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…