واشنگٹن (آئی این پی)امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹِلرسن بدھ کو روس کے دورے پر ماسکو پہنچیں گے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹِلرسن بدھ کو روس کے دورے پر ماسکو پہنچیں گے ان کے اس دورے کے دوران مختلف ملاقاتوں کے ایجنڈے میں شامی تنازعے کو فوقیت حاصل رہے گی۔ امکان ہے کہ وہ اس دورے کے دوران شامی صدر بشارالاسد کے اقتدار سے علیحدہ ہونے اور کیمیائی ہتھیاروں کے ذخیرے
کو تلف کرنے کے بارے میں بھی بات کریں گے۔ ٹِلر سن نے واضح کیا ہے کہ وہ روسی قیادت کو قائل کرنے کی کوشش کریں گے کہ ماسکو اب صدر اسد کی مسلسل حمایت سے دستبردار ہو جائے۔ انہوں نے اتوار نو اپریل کو اپنے ایک انٹرویو میں اس توقع کا بھی اظہار کیا تھا کہ روسی ہم منصب سیرگئی لاوروف کے ساتھ ان کی بات چیت مثبت اس توقع کا بھی اظہار کیا تھا کہ لاوروف کے ساتھ ان کی بات چیت مثبت اور تعمیری ہو گی۔