لاہور(نیوز ڈیسک ) ممتاز ماہر علم نجوم و فلکیات شیخ طارق اقبال نے پیشین گوئی کی ہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان کا ستارہ مستحکم پوزیشن میں ہے اور فائنل تک پہنچنے کے قوی امکانات دکھائی دے رہے ہیں ۔ستاروں کی گردش کے اعتبار سے ماہر نجوم نے کہا ہے کہ پہلا کوارٹر فائنل جو جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے درمیان ہے وہ سنسنی خیز ہو گا اور اس میں جنوبی افریقہ فاتح ہو گا۔دوسرا کوارٹر فائنل بھارت اور
مزید پڑھئے:قسمت کی دیوی مہربان ہوتو بچے بھی کروڑ پتی بن جاتے ہیں
بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گا جس میں بھارت کا پلڑا بھاری رہے گا اور با آسانی جیت جائے گا۔تیسرا کوارٹر فائنل پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا جو کہ سنسنی خیز ہو گا اور میچ کے درمیان کافی اتار چڑھاﺅ آئیں گے لیکن اس میچ میں پاکستان کا ستارہ مستحکم ہے
مزید پڑھئےعلم کی دولت سے مالا مال جنگی ٹینک تیار
اور اللہ کے حکم سے پاکستان فاتح ہو گا اور انشاءاللہ سرفراز اچھا کھیل پیش کرے گا۔چوتھے کوارٹر فائنل میں نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان میچ ہو گا جس میں نیوزی لینڈ کا ستارہ مستحکم نظر آ رہا ہے اور وہ یہ میچ جیت جائے گا۔