لاہور( این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی نے آئندہ عام انتخابات میں جیتنے والے امیدوار میدان میں اتارنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ناموں پر مشاورت شروع کر دی، بعض سینیٹرز کو بھی انتخاب لڑانے بارے منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے عام انتخابات کی تیاریاں شروع کرتے ہوئے مضبوط امیدواروں کے ناموں پر غور شروع کر دیا ہے ۔ بتایا گیاہے کہ سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کو
سیالکوٹ کے حلقے سے میدان میں اتارنے بارے مشاورت کی جارہی ہے ۔ ذرائع کے مطابق یہ بھی دیکھا جارہا ہے کہ رحمان ملک سیالکوٹ جیسے بڑے حلقے میں اخراجات برداشت کرنے کی سکت بھی رکھتے ہیں۔ سلیم مانڈی والا کو کراچی سے میدان میں اتارنے کا فیصلہ کئے جانے کا امکان ہے جبکہ شیری رحمان کوبھی انتخابی معرکہ کے لئے زیر غور لایا جارہا ہے ۔ آصف علی ز رداری نے باقاعدہ احکامات بھی جاری کردیئے ہیں