اتوار‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سرفراز احمد کے ما موں بھارت میں دریافت

datetime 17  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دلی (نیوز ڈیسک) پاکستانی کرکٹ سٹار سرفراز احمد جب ایڈیلیڈ میں اپنی شاندار سینچری مکمل کررہے تھے تو بھارت میں ایک صاحب خوشی سے دیوانے ہورہے تھے اور مٹھائیاں بانٹ رہے تھے۔ یہ صاحب 50 سالہ محبوب حسن ہیں جو کہ 27 سالہ پاکستانی سٹار کے ماموں ہیں۔ بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے سرفراز کے ماموں نے بتایا کہ جب انہوں نے اپنی بہن اور سرفراز کی والدہ سے کراچی میں بات کی تو انہوں نے اجمیر میں خواجہ معین الدین چشتیؒ کی درگاہ پر جاکر دعا کرنے کی درخواست کی۔ وہ کہتے ہیں کہ انہوں نے درگاہ پر جاکر خصوصی دعا کی اور منت بھی مانگی جسے پورا کرنے کے لئے وہ ورلڈ کپ کے بعد دوبارہ درگاہ پر حاضری دیں گے۔ انہوں نے اپنے لاڈلے

مزید پڑھئے:ایم کیوایم ہیڈکوارٹر کو نائن زیروکیوں کہتے ہیں

بھانجے کے بچپن کی یادیں تازہ کرتے ہوئے بتایا کہ سرفراز بچپن سے ہی حد سے زیادہ شرارتی تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس بچے کو قابو کرنا کسی کے بس کی بات نہ تھی اور خصوصاً جب وہ ننھے سرفراز اور ان کی والدہ کو لے کر شاپنگ کے لئے جایا کرتے تھے تو اس بچے کی شرارتوں کو کنٹرول کرنا کسی بڑی مہم جوئی سے کم نہ ہوتا۔ وہ کہتے ہیں کہ 5 سالہ سرفراز کبھی ان سے انگلی چھڑوا کر بھاگ کھڑا ہوتا تو کبھی کسی دکان کے کاﺅنٹر پر جا چڑھتا۔ انہوں نے بتایا کہ ایک دفعہ وہ ایک ٹھیلے کے پاس پہنچے اور ابھی وہ قیمت پوچھنے کی تیاری ہی کررہے تھے کہ اچانک ننھے بھانجے پر نظر پڑی جو اردگرد سے بے نیاز ٹھیلے سے چیزیں اٹھا کر کھانا شروع کرچکا تھا۔ جب ان سے اپنے بھانجے کی کوئی ایک خاص بات بتانے کو کہا گیا تو وہ بولے، ”ڈرتا نہیں تھا کبھی کسی سے۔“



کالم



ٹھیک ہو جائے گا


اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…