کوالالمپور(آئی این پی ) ملائیشیا کی عدالت نے پاکستانی سیاح کو خاتون کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کے الزام میں 3 ہزار ملائیشین رنگٹ (تقریبا پاکستانی70ہزار روپے ) جرمانے کی سزا سنادی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملائیشیا کی عدالت نے پاکستانی سیاح کو خاتون کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کے الزام میں 3 ہزار ملائیشین رنگٹ جرمانے کی سزا سنائی ہے ۔محمد ہاش غوث نامی 46 سالہ پاکستانی سیاح کو گزشتہ ہفتے خاتون کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کا مجرم قرار دیا گیا تھاجب کہ
انہیں جیل کی سزا بھی سنائی گئی تھی۔محمد ہاش غوث نے گزشتہ ماہ مارچ میں ایک 28 سالہ خاتون کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی تھی۔لائیشیا کی مقامی ویب سائیٹ کے مطابق مجسٹریٹ زہیر رسول نے پاکستانی سیاح کو خاتون کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے پر جرمانے کی سزا سنائی۔محمد ہاش غوث نے 27 مارچ رات 9 بج کر 45 منٹ پر کوالالمپورکے علاقے مینارا میں خاتون کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی کوشش کی تھی۔واضح رہے کہ جرمانے کی سزا پانے والا پاکستانی سیاح 9 بچوں کا باپ ہے۔