جمعہ‬‮ ، 03 اپریل‬‮ 2026 

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف رینجرز کی مدعیت میں مقدمہ درج

datetime 17  مارچ‬‮  2015 |

کراچی (نیوز ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے خلاف رینجرز کی مدعیت میں تھانہ سول لائنز میں مقدمہ درج کرلیاگیاہے ۔
مقامی میڈیا کے مطابق یہ مقدمہ رینجرز کے کرنل طاہرکی مدعیت میں درج کیاگیا جس میں تضحیک آمیز گفتگو، قتل کی دھمکیاں دینے کاالزام عائد کیاگیاہے ۔

مزید پڑھئے:اایم کیوایم کو ’منانے‘ کی ذمہ داری رحمان ملک کے سپرد
کرنل طاہر نے پولیس کو اپنا بیان ریکار ڈ کرایاجس میں موقف اپنایاکہ نائن زیروپرکارروائی کے بعد الطاف حسین کا بیان سامنے آیا جس کے بعد قانون نافذ کرنیوالے اہلکاروں کی جان کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں اور سرکاری امور میں مداخلت کے زمرے میں آتی ہے ، مقدمے میں انسداددہشتگردی کی دفعہ سات اور 506بی لگائی گئی ہے ۔
ذرائع کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں الطاف حسین کے بیانات کو بنیاد بنایاگیاہے جس کے مطابق الطاف حسین نے کہاتھاکہ کارکنان کو ماراگیا ،اِناللہ واناالیہ راجعون،  ’جن رینجرز والوں نے نائن زیروپر چھاپہ ماراوہ بڑے دلیر کے بچے  ہیں ، خوشی ہوئی کہ بہت بہادرآدمی بھی ہوں گے ، خواہ مخواہ اِن لوگوں نے ہمارے خلاف ہوا بنایاہواہے ، وہ اتنے گھبرائے ہوئے تھے ، حالانکہ افسر تھے ، رینجرز کے افسرتھے ، وہ تھے ، وہ تھے ہوگئے اورانشاءاللہ  تھے ہوجائیں گے، اُنہوں نے آپریشن کے بعد جاکرکہاکہ نائن زیرو پر ایسا اسلحہ ملاہے ‘۔

مزید پڑھئے:ایم کیوایم کی برابری دنیا کی کوئی جماعت نہیں کرسکتی، الطاف حسین

یادرہے کہ 1992ء کے بعد الطاف حسین کے خلاف پہلا مقدمہ ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…