منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

ایم کیو ایم کے کارکن صولت مرزا سے اہلخانہ کی مچھ جیل میں آ خر ی ملاقات

datetime 17  مارچ‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن صولت مرزا سے اہلخانہ نے مچھ جیل میں ملاقات کر لی صولت مرزا کی اہلیہ بیٹے اور بہن نے ملاقات کی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن صولت مرزا سے ان کے اہلخانہ کی آخری ملاقات کرا دی گئی ہے مچھ جیل میں صوت مرزا کی اہلیہ بیٹے اور بہن نے ملاقات کی ۔ ملاقات کے بعد جیل میں رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے اور صولت مرزا کی اہلیہ ، بیٹے اور بہن زارو قطار روتے رہے ۔ واضح رہے کہ متحدہ قوم موومنٹ کے کارکن صولت مرزا کی 11 مارچ کو صدر ممنون حسین کی جانب سے رحم کی اپیل مسترد ہونے کے بعد انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سزائے موت پر عملدرآمد کے لئے دیتھ وارنٹ جاری کئے تھے جس کے مطابق صولت مرزا کو 19 مارچ کو مچھ جیل میں پھانسی دی جائے گی ۔ صولت مرزا کی پھانسی کے لئے مچھ جیل میں تمام تر تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں اس کے علاوہ صولت مرزا کی بہن کی جانب سے رجسٹرار عدالت کے پاس درخواست بھی جمع کرائی گئی تھی کے صولت مرزا کراچی کا رہائشی ہے اور اسے پھانسی سے قبل کراچی لایا جائے اور کراچی میں پھانسی دی جائے اہلخانہ صولت مرزا سے ملنے مچھ جیل کوئٹہ نہیں جا سکتے جس پر عدالت نے صولت مرزا کی بہن کی درخواست مسترد کر دی تھی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…