نیویارک (آئی این پی)امریکہ نے کہا ہے کہ چین کا ویٹو ہمیں کالعدم جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کے خلاف کاروائی سے نہیں روک سکتا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ میں متعین امریکی خاتون سفیر نیکی ہالے نے پریس کانفرنس کے دوران مولانا مسعود اظہر کے خلاف کاروائی سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف پابندیوں کو روکنے کیلئے ویٹو کا استعمال کرنے والے
ممالک ہمیں ان دہشتگردوں کے خلاف ایکشن لینے سے نہیں روک سکتے ۔واضح رہے کہ18 فروری کوہندوستان میں دہشت گردی سے منسلک’ 11 افراد اور تنظیموں کی فہرست 2253/1989/1267 داعش اور القاعدہ سینکشنز کمیٹی کو پیش کی گئی تھی۔خیال رہے کہ اقوام متحدہ نے 2001 میں جیش محمد پر پابندی عائد کی تھی لیکن ہندوستان کی جانب سے ممبئی حملوں کے بعد مسعود اظہر پر پابندیاں عائد کروانے کی کوشش اس وقت کامیاب نہ ہوسکیں