نیور یارک (نیوز ڈیسک ) نیند کی کمی یوں تو ذہنی سکون بر باد کرنے کے ساتھ ساتھ کئی مسائل کا سبب بنتی ہے لیکن نوجوان نیند سے منہ موڑنا خطر ناک امراض کو دعوت دینے کے مترادف ہے ۔ ایک امر یکی تحقیق میں یہ بات سامنے آ ئی ہے کہ نو جوان خصوصاً مو ٹاپے کا شکار افراد کو ناکافی نیند سے کارڈ یو میٹا بو لک کا خطرہ لاحق ہو جاتاہے گیارہ سے سترہ سال کی عمر کے نو جوانوں پر کیے جانے والے مطالعے میں یہ انکشاف ہوا کہ نیند کی کمی کے شکار مو ٹے نو جوانوں میں کو لیسٹرول اور ذیابیطس سمیت بلند فشار خون کا خطرہ زیادہ ہو تاہے جو بعد میں ان کے دل پر بھی اثر انداز ہو تاہے کہ تحقیق میں مزید بتایا گیا ہے کہ جسمانی طور پر زیادہ متحرک رہنے کے باوجود اگر نیند پوری نہ کی جائے تو صحت کو سنگین خطرات لاحق ہو سکتے ہیں