اتوار‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2026 

جان سینا نے بالآخرشادی کا فیصلہ کر لیا

datetime 5  اپریل‬‮  2017 |

لندن (این این آئی)ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) میں بے پناہ مقبول ریسلر جان سینا نے اپنی دیرینہ دوست نِکی بیلا سے شادی کا ارادہ کرلیا۔ڈبلیو ڈبلیو ای کے ایونٹ ’ریسل مینیا 33‘ میں

دی مِز اور مَرائز کے خلاف مِکسڈ ٹیگ ٹیم کا میچ جیتنے کے بعد جان سینا نے اپنی دیرینہ دوست نکی بیلا کو گْھٹنوں کے بَل بیٹھ کر انگوٹھی پیش کرتے ہوئے ان سے شادی کی خواہش کا اظہار کیا۔نِکی بیلا بھی ’ہاں‘ کہنے کے لیے شاید ایسے ہی کسی موقع کا انتظار کر رہی تھیں اور جب انہیں یہ موقع ملا تو انہوں نے ایک لمحہ بھی ضائع بغیر جان سینا سے شادی کے لیے رضامندی ظاہر کردی، جس کے بعد معروف ریسلر نے انہیں انگوٹھی بھی پہنائی۔اپنی دلی آرزو پوری ہونے کے بعد جان سینا نے ٹوئٹر کے ذریعے بیلا کو رِنگ میں شادی کی پیشکش کی اجازت دینے پر ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمٹ نیٹ ورک کا شکریہ ادا کیا، ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ وہ اس لمحے کو کبھی نہیں بھولیں گے۔نکی بیلا بھی خوشی سے پھولی نہیں سمائیں اور انہوں نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’میرے حسین و دلکش شہزادے نے اس جگہ پر جس کو ہم اپنا گھر کہتے ہیں، اپنی رانی بنا لیا جو میرے لیے ناقابل فراموش ہے اور میرا خواب پورا ہوگیا



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…