سرگودھا(این این آئی)سانحہ سرگودھا میں قتل ہونے والوں میں پیر صاحب مزار علی محمد گجر کا اکلوتا بیٹا آصف بھی شامل ہے جو پولیس ہیڈ کواٹر میں تعینات تھا۔ پیر علی محمد گجر کے مزار کے متولی اور 20 افراد کے قاتل عبدالوحید نے اپنے پیر کے بیٹے آصف کو بھی نہ چھوڑا اور اسے بھی بے دردی سے قتل کردیا۔پولیس ترجمان کے مطابق قاتل عبدالوحید اور پیر علی محمد گجر کے خاندان میں گدی نشینی کا تنازع چل رہا تھا اور
اسی سلسلے میں عبدالوحید نے جرگہ بلایا ہوا تھا جس میں اس نے اپنے پیر علی محمد گجر کے بیٹے کو اسلام آباد سے خصوصی طور پر مدعو کر رکھا تھا۔ مقتول آصف کا تعلق فیصل آباد سے تھا اور وہ قاتل عبدالوحید کے پیر علی محمد گجر کا اکلوتا بیٹا تھا۔آصف اسلام آباد پولیس کا ملازم اور پولیس لائن ہیڈ کواٹر میں تعینات تھا جبکہ طبی بنیاد پر 25 اپریل تک رخصت پر تھا۔ آصف وزیراعظم سیکرٹریٹ کے اسکواڈ میں بھی تعینات رہ چکاتھا۔