منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

مودی کے صبر کا پیمانہ لبریز،مقبوضہ کشمیر کے نو جوانوں کودو راستے بتادیئے ،ایک کا انتخاب کرلو!

datetime 2  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر (این این آئی)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ کشمیر کے نوجوانوں کے پاس دو راستے ہیں کہ یا تو وہ سیاحت یا پھر دہشت گردی کا انتخاب کریں ٗ40 سال سے کھیلے جا رہے خون کے کھیل سے کسی کو فائدہ نہیں ہوا ٗنو جوان فیصلہ کر یں کس کے ساتھ ہیں ٗسرحد پار والے خود کو ہی نہیں سنبھال پارہے ہیں ۔وہ جموں سرینگر ہائی پر تعمیر کی گئی ’چنانی ناشری‘ نامی 9.2 کلوٹیر لمبی سرنگ کے افتتاح کے موقع

پر بات چیت کررہے تھے۔مودی نے کشمیری نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وادی کے نوجوانوں کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ کس کے ساتھ ہیں ٗمودی نے پاکستان کا نام لئے بغیر کہا کہ سرحد پار والے خود کو ہی نہیں سنبھال پا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایک طرف کچھ بھٹکے لوگ سکیورٹی فورسز پر پتھر پھینکنے میں مصروف ہیں تو دوسری طرف لوگ پتھر کاٹ کر سرنگ بنا رہے ہیں۔ بھارتی وزیر اعظم نے کہاکہ چینانی ناشری صرف فاصلے کم کرنے والی لمبی سرنگ نہیں ہے بلکہ ریاست کی ترقی میں ایک بڑا قدم ہے۔نریندر مودی نے کہاکہ وادی کشمیر کے لیے یہ سرنگ نعمت بن کر آئی ہے اور اب یہاں سے سامان باہر کے بازار میں لے جانا آسان ہو گیا ہے۔انہوں نے جموں و کشمیر کی کٹھ پتلی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں محبوبہ جی کو مبارک باد دیتا ہوں ٗ 80 ہزار کروڑ کا جو پیکیج جموں کشمیر کے لیے منظور کیا گیا، اس میں سے نصف سے زیادہ زمین پر اتر چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں ایسی نو سرنگیں بنانے کا منصوبہ ہے جو کہ پورے انڈیا کو جموں و کشمیر سے جوڑے گا اور یہ راستوں کا نہیں بلکہ دلوں کا نیٹ ورک ہو گا۔‘محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ نریندرا مودی جو ٹھان لیتے ہیں اسے وہ پورا کرکے ہی چھوڑتے ہیں۔ بلکہ دلوں کا نیٹ ورک ہو گا۔‘محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ نریندرا مودی جو ٹھان لیتے ہیں اسے وہ پورا کرکے ہی چھوڑتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…