اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

یوحنا آباد دھماکوں میں ہلاک افراد کی آخری رسومات، لاہور میں سیکیورٹی انتہائی سخت

datetime 17  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک ) یوحنا آباد میں دو روز خود کش حملوں میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات آج ادا کی جارہی ہیں۔لاہور کے علاقے یوحنا آباد میں دو روز قبل دو گرجا گھروں پر ہونے والے خودکش دھماکوں کے تیسرے روز بھی کاروبار زندگی مکمل طور پر معطل ہے۔ دھماکوں میں میں ہلاک ہونے والے 15 افراد کی آخری رسومات آج ادا کی جارہی ہیں، اس سلسلے میں پنجاب کے مختلف علاقوں سے بھی مسیحی برادری بڑی تعداد میں شرکت کررہی ہے۔دھماکوں کے بعد دو روز تک جاری رہنے والی ہنگامہ آرائی کے پیش نظر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے یوحنا آباد سمیت شہر بھر کی سیکیورٹی کے لئے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز حیدر اشرف کا کہنا ہے کہ یوحنا آباد اور اطراف کے علاقوں میں 5 ہزار پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے، اس کے علاوہ رینجرز کی بھاری نفری بھی سیکیورٹی کی ذمہ داریاں ادا کررہی ہے۔ یوحنا آباد کے علاقے سے گزرنے والے فیروز پور روڈ کو چونگی امرسدھو سے کاہنہ تک خار دار تاروں کی مدد سے بند کردیا ہے۔



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…