بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان ایئرفورس پر سنگین الزام،نجی ٹی وی چینل کے خلاف کارروائی شروع

datetime 29  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی ) پیمرا نے نجی ٹی وی کے پروگرام ’’خبر کے پیچھے ‘‘ میں بے بنیاد اور غلط الزام نشر کرنے پر چینل کو3اپریل 2017 ؁ء تک جوابدہی کا حکم دیدیا۔ بدھ کو ترجمان پیمرا کے مطابق نجی ٹی وی ( نیو)پر مورخہ27مارچ 2017 ؁ء کورات10سے 11 بجے پروگرام ’’خبر کے پیچھے‘‘ نشر ہوا جس کے میزبان فواد چوہدری ہیں۔ اس پروگرام میں مہمان ریاض حسین کی جانب سے الزام لگایا گیا کہ اُنکے مغوی

بھائی شیراز خان کوپاکستان ائیر فورس کے اہلکاروں نے اغواء کیا ہے۔ جبکہ پاکستان ائیر فورس کی جانب سے پیمرا کو ایک شکایت موصول ہوئی ہے جس میں انہوں نے اس بے بنیاد الزام کی سختی سے تردید کی ہے۔ مزید برآں شکایت کنندہ نے یہ بھی کہا ہے کہ پروگرام کے میزبان فواد چوہدری جو کہ مذکورہ اغواء کے معاملے میں ریاض حسین کے وکیل بھی ہیں میڈیا کا نا جائز اور غلط استعمال کر رہے ہیں اور اپنے ایک موکل کے کیس کیلئے اپنے ہی ٹی وی پروگرام کو استعمال کرنا مفادات کا ٹکراؤ (conflict of interest) ہے، لہٰذا نیو ٹی وی اور مذکورہ اینکر پرسن کے خلاف پیمرا قوانین کے تحت کاروائی کی جائے جبکہ،چینل کا یہ عمل پیمرا آرڈیننس2002 ، پیمرا (ترمیمی )ایکٹ 2007کے سیکشن 20(c)، پیمرا رولز 2009کی شق 15(1)، الیکٹرانک میڈیاضابطۂ اخلاق 2015کی شقوں3(1-i,j,k), 4(6)(7-a)(8)(9), 6, 17اور22اور لائسنس حاصل کرتے وقت جن قوائد و ضوابط پر دستخط کیے گئے اُن کی بھی صریحاََ خلاف ورزی ہے۔لہٰذا بذریعہ اظہارِ وجوہ نوٹس ہٰذا، نیوٹی وی سے پانچ (5)یوم یعنی مؤرخہ 3 اپریل 2017 ؁ء سہ پہر4بجے تک جواب طلب کیا جاتا ہے کہ وہ اس بات کی وضاحت کرے کہ کیوں نہ لائسنس ہولڈر پرمیڈیاکا غلط استعمال کرتے ہوئے بے بنیاد اور غلط الزام نشر کرنے پر ،سیکشن 27 کے تحت پروگرام’’ خبرکے پیچھے‘‘ کو بند کر دیا جائے ؟

یاسیکشن 29 کے تحت نیو ٹی وی پردس لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جائے؟ یاسیکشن 30 کے تحت نیو ٹی وی کا لائسنس معطل یا منسوخ کر دیا جائے ؟مزید برآں نیو ٹی وی کے چیف ایگزیکٹو آفیسراور میزبان اگر وہ خواہشمند ہیں کو مؤرخہ 5اپریل 2017 ؁ء صبح12بجے اپنے دفاع میں ذاتی شنوائی کیلئے بھی بُلا یا جاتا ہے ۔ مقررہ تاریخ مؤرخہ 3 اپریل 2017 ؁ء سہ پہر 4بجے تک جواب نہ ملنے یا مقررہ تاریخ پر ذاتی شنوائی پر پیش نہ ہونے کی صورت میں پیمرا یکطرفہ کاروائی کرنے کا مجاز ہو گا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…