اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈ یسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان آج جب بنی گالہ میں پریس کانفرنس کررہے تھے ، ن لیگ اورپی پی پی کی کرپشن پرخوب تنقید کررہے تھے کہ اس دوران وقفہ سوالات کے دوران ان کے ساتھ کھڑے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماعلیم خان نے کرپشن کے بارے میں سوال پرایک
نجی ٹی وی کے صحافی سے الجھ پڑے اوراس کوگریبان سے پکڑلیا۔اورغصے میں کہاکہ اگرآپ کوپانچ مرلے کاپلاٹ چاہیے تومیں آپ کودے دیتاہوں اس پیشکش پرپریس کانفرنس میں بدنظمی ہوگئی ۔صحافی نے بنی گالہ میں زمینوں پرقبضے کاسوال کیاتھا۔جس پرعلیم خان نے صحافی کوپکڑلیااوراس سے گتھم گتھاہوگئے