اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) 6ہزارمیل دورسوانزی کے ایک جوڑے نے اپنی بچی کے پیدائشی طورپرکٹے ہوئے ہونٹ ٹھیک کرانے کےلئے پاکستان تک سفرکیاہے تاکہ وہ بچی کے کٹے ہونٹ کاآپریشن کراسکیں ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق سوانزی سے تعلق رکھنے والے جوڑے عمران الیاس اوراس کی اہلیہ علیزاکی بچی اریج
کے پیدائش کے وقت ہی ہونٹ کٹے ہوئے تھے جس کے پیش نظراس کے والدین نے 6ہزارمیل کاسفرطے کیااورانکی بچی کاگجرات کے ایک ہسپتال میں علاج کےلئے آپریشن کیاگیاہے ۔ڈاکٹرزکی طرف سے بتایاگیاہے کہ بچی کاآپریشن کامیاب رہاہے اورجلدہی بچی کاکٹاہواہونٹ نارمل نظرآئے گا۔