منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

ڈاکٹرطاہرالقادری ہسپتال میں،کیا خطرناک بیماری لاحق ہوگئی؟تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 27  مارچ‬‮  2017 |

اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور کے مطابق سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری کو گزشتہ روز علالت کے باعث کینیڈا(ٹورنٹو) میں مقامی ہسپتال میں داخل کروادیا گیا تھا جہاں وہ ایک دن ایمرجنسی میں زیرعلاج رہے،ان کی حالت بہتر ہونے پر انہیں گزشتہ روز شام وارڈ میں شفٹ کر دیا گیا ہے، ڈاکٹرز کے مطابق مکمل تشخیص اور مرض کے روٹ کاز تک پہنچنے کیلئے چند ہفتے درکار ہیں،

مختلف ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن کی رپورٹس کاانتظار ہے ، ابتدائی طور پر انہیں Intestines obstructionکے باعث شدید تکلیف کے بعد ہسپتال لے جایا گیا جہاں کرائسس مینجمنٹ کے بعد ان کا علاج شروع کر دیا گیا ہے ۔ خرم نواز گنڈاپور کے مطابق ڈاکٹرز نے بتایا ہے کہ ان کی حالت اب پہلے سے بہتر ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹرز کے مطابق انتڑیوں میں بلڈ سرکولیشن نہیں ہورہی اور انتڑیوں میں تنگی بھی ایک وجہ بیان کی گئی ہے تاہم اصل وجہ کا علم مکمل رپورٹس آنے کے بعد ہو سکے گا۔ دریں اثناء امیر جماعت اسلامی سراج الحق ،عوامی مسلم لیگ کے سربراہ سربراہ شیخ رشید، فاروق ستار، بیگم عابدہ حسین، میاں منظور وٹو، مجلس وحدت المسلمین کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی، انصار برنی، سینیٹر کامل علی آغا، صاحبزادہ حامد رضا، سینیٹر میاں عتیق، سردار عتیق الرحمن، اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید، ندیم افضل چن، ابرار الحق نے مرکزی سیکرٹریٹ میں ٹیلیفون کر کے سربراہ عوامی تحریک کی خیریت دریافت کی اور ان کی صحت یابی اور درازی عمر کیلئے دعا کی، نیز غیر مسلم مذہبی رہنماؤں ڈاکٹر جیمز چنن، ریورنڈ سیموئل، بشپ انڈریوفرانسس، بشپ نذیر عالم، سردار بشن سنگھ، سردار جنم سنگھ، پنڈت بھگت لعل، ڈاکٹر منوہر چاند نے سربراہ عوامی تحریک کی جلد صحت اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین نے ا ہل وطن اور سیاسی، سماجی ، اقلیتی رہنماؤں اور عوامی حلقوں کی طرف سے سربراہ عوامی تحریک کی صحت یابی کیلئے دعا کرنے اور نیک خواہشات کا اظہار کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے احباب سے اپیل کی کہ وہ ان کی مکمل صحت یابی تک اپنی خصوصی دعاؤں میں یادرکھیں۔ دریں اثناء سربراہ عوامی تحریک کی صحت یابی کیلئے رہنماؤں و عہدیداروں نے بکروں کے صدقے دئیے ،تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام اندرون و بیرون ملک قائم گوشہ درود میں سربراہ عوامی تحریک کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ اس ضمن میں مرکزی سیکرٹریٹ میں گزشتہ روز جامع مسجدا لمنہاج اور گوشہ درود میں خصوصی دعائیں کی گئیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…