بدھ‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2026 

کئی فلموں میں کام کرنے والی معروف پاکستانی اداکارہ نرما آج کس حال میں ہیں؟ کہاں رہتی ہیں ؟

datetime 11  ستمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)فلمی دنیا اور پاکستانی ڈراموں سے رخصتی کے بعد گھر میں خرچے کے پیسے نہ دینے کی وجہ سے اداکارہ نرما کو بھائی نے تشدد کرکے گھر سے نکال دیا ہے۔ اداکارہ نرما کے بھائی نے ان سے پیسے کما کر لانے کو کہا لیکن اداکارہ کو ان دنوں نا تو کوئی فلم میں کاسٹ کر رہا ہے اور نہ ہی تھیٹر

ڈراموں میں جس پر اداکارہ نے انکار کیا تو نرما کے بھائی نے اسے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے گھر سے نکال دیا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ اداکارہ نرما چند روز اپنی قریبی دوست کینڈی کے گھر رہیں اور اب انہوں نے ڈیفنس کے جے بلاک میں اپنے دوست کے گھر ایک کمرہ کرایہ پر لے لیا ہے جہاں وہ ان دنوں رہائش پزیر ہیں جبکہ اپنا اخراجات کو پورا کرنے کے لیے انہوں نے اسٹیج ڈرامہ کے پرڈیوسرز سے بھی رابطے شروع کر دیئے ہیں۔اداکارہ نرما نے چندسٹیج ڈراموں میں اداکاری کے جوہردکھانے کے بعد ایک بار پھر شوبز سے کنارہ کشی اختیارکرلی۔اداکارہ گزشتہ 6برس سے فلمی سکرین سے غائب ہیں تاہم وہ گاہے بگاہے۔ تھیٹرمیں کام ضرورکرتی ہیں۔رواں برس انہوں نے عیدالفطر سے عیدالاضحی تک الفلاح تھیٹر میں تواتر کے ساتھ اداکاری کے جوہردکھائے لیکن اس کے بعد وہ ایک بارپھر منظرعام سے غائب ہوگئیں ۔تھیٹرحلقوں کاکہناتھاکہ نرماکوتھیٹرپربہت اچھارسپانس ملا اوران کے مداحوں میں اضافہ بھی ہوا لیکن نا معلوم وجوہات کی بناپروہ سٹیج ڈراموں میں کام نہیں کررہیں ۔ذرائع نے بتایا کہ نرما ان دنوں لاہور میں ہونے والی ایلیٹ کلاس کی پارٹیوں میں باقاعدگی سے شرکت کررہی ہیں لیکن انہوں نے مشہور کیا ہوا ہے کہ وہ بیرون ملک مقیم ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ نرما نے گزشتہ دنوں ڈیفنس کے فیز 8میں ایک گھر میں ہونے والی پارٹی میں شرکت کی جس میں پچاس سے 80 لوگوں نے شرکت کی ۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…