جمعہ‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2026 

ویزہ سکینڈل،پیپلزپارٹی کتنے ہزار امریکی ایجنٹوں کو پاکستان لائی،دستاویزات میں تہلکہ خیزانکشافات

datetime 26  مارچ‬‮  2017 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ویزا سکینڈل،،بات حد سے آگے نکل گئی،بیس تیس ہزار امریکی نہیں بلکہ کتنے امریکیوں کو ویزے جاری ہوئے؟تہلکہ خیزانکشافات، تفصیلات کے مطابق امریکیوں کو ویزے جاری کرنے کے سکینڈل نے نیا رُ خ اختیارکرلیا ہے نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حسین حقانی امریکہ میں پاکستانی سفیر ہونے کے باوجود پاکستان کے مفادات کے ساتھ کھیلتے رہے ،پاکستانی حکام ، صدر اور وزیراعظم سیکریٹریٹ کی

سفارش پر واشنگٹن میں پاکستانی ویزوں کی لوٹ سیل لگادی گئی،صرف تین سال میں بیس تیس ہزار نہیں بلکہ پچاس ہزار سے بھی ز ائد امریکیوں کو ویزے جاری کئے گئے اور وہ پاکستان آئے، معلوم ہوا ہے کہ صرف پیپلز پارٹی کے دور میں2008 سے 2011 تک امریکیوں کو 52 ہزار 94 پاکستانی ویزے جاری ہوئے جبکہ مارچ 2008 سے مئی 2011 کے ایبٹ آباد حملے تک 50 ہزار سے زائد امریکیوں کو ویزے جاری کئے گئے ،2012ء میں سینیٹر ایس ایم ظفر کے سوال پر سابق وزیرخارجہ نے فروری2012ء میں سینٹ کو تحریری جواب میں آگاہ کیاتھا کہ واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے نے 52 ہزار سے زائد امریکیوں کو ویزے جاری کیے جبکہ 52 ہزار 94 ویزوں میں سے 13 ہزار 159 ویزے سفارت کار کی کیٹیگری میں جاری کئے گئے، واضح رہے کہ سفارتی ویزے کے حامل افراد کو بہت سی ایسی مراعات حاصل ہوتی ہیں جو کہ کسی جرم میں ملوث ہونے پر انہیں بچانے کے لئے بھی کارآمد ثابت ہوتی ہیں ریمنڈ ڈیوس کا واقعہ بھی ایسے ہی ایک سفارتی ویزے کی مثال ہے ۔ دستاویز کے مطابق سال 2008 سے 2011 کے دوران 52 ہزار 94 امریکی باشندوں کو پاکستان کے ویزے جاری کیے گئے جبکہ امریکی شہریوں کو ویزا جاری کرنے سے متعلق سابقہ اعداد و شمار دیکھے جائیں تو پی پی حکومت سے پہلے گزشتہ 10 برس میں بھی 52 ہزار ویزے جاری نہیں کیے گئے

جتنے پی پی حکومت نے صرف تین برس میں جاری کیے۔ 13 ہزار ویزے سی ائی اے ایجنٹس کو دئیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق حیران کن بات یہ ہے کہ صرف 2200 ویزے ایسے تھے جو ڈیفنس اتاشی کی مرضی سے دئیے گئے بقیہ تمام ویزوں میں ڈیفنس اتاشی کی مرضی شامل نہیں تھی



کالم



شوگر کے مریضوں کے لیے


گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…