جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

لندن حملے،نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا،سعودی عرب پر سنگین الزام عائد،سفارتخانے نے تصدیق کردی

datetime 25  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(آئی این پی )لندن میں واقع سعودی سفارت خانے نے کہا ہے کہ ویسٹ منسٹر پل پر حملہ کرنے والے شخص نے سعودی عرب میں 3 مرتبہ رہائش اختیار کی، جو وہاں انگریزی کی تعلیم دیتے تھے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق سعودی سفارت خانے کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ خالد مسعود نومبر 2005 سے نومبر 2006 اور پھر اپریل 2008 سے اپریل 2009 تک سعودی عرب میں مقیم رہے اور اس

دوران انھوں نے انگریزی پڑھائی۔سفارت خانے کے مطابق ان کے پاس ورک ویزا تھا، جو مارچ 2015 میں 6 دن کے لیے واپس آئے۔سفارت خانے کے مطابق سعودی سیکیورٹی سروسز نے کبھی ان سے پوچھ گچھ نہیں کی اور نہ ہی ان کا وہاں کوئی مجرمانہ ریکارڈ رہا۔یاد رہے کہ 23 مارچ کو خالد مسعود نامی حملہ آور نے لندن کے ویسٹ منسٹر پل پر لوگوں کو گاڑی سے روندنے کے بعد پارلیمنٹ کے احاطے میں پولیس اہلکار پر چھری سے حملہ کردیا تھا، جنھیں پولیس نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا۔لندن پولیس کے مطابق 52 سالہ خالد مسعود لندن کے جنوب مشرقی علاقے کینٹ میں پیدا ہوئے اور وہ حالیہ دنوں وسطی انگلینڈ میں مقیم تھے۔اسلام قبول کرنے سے قبل خالد مسعود ایڈرین المز تھا۔پولیس کے بیان میں کہا گیا کہ خالد مسعود کے خلاف کوئی تحقیقات جاری نہیں تھی اور نہ ان کے کسی حملے کی منصوبہ بندی سے متعلق کوئی انٹیلی جنس موجود تھی۔تاہم خالد مسعود کو اس سے قبل تشدد، جارحانہ ہتھیار رکھنے اور امن عامہ کو نقصان پہنچانے کا مجرم قرار دیا گیا تھا، لیکن انہیں دہشت گردی سے متعلق کسی کیس میں مجرم نہیں ٹھہرایا گیا۔حملے کے وقت پارلیمنٹ کی عمارت میں ہاس آف کامنز کا اجلاس جاری تھا جسے معطل کردیا گیا اور اراکین پارلیمنٹ کو اپنے چیمبر میں رہنے کی ہدایت کی گئی۔برطانوی پولیس کے مطابق حملہ آور اکیلا تھا اور اس نے ‘عالمی دہشت گردی سے متاثر’ ہو کر یہ حملہ کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…