منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

سپر ماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت خارج،ڈالرز رحمان ملک کے بھائی کی طرف سے دینے کا انکشاف

datetime 16  مارچ‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )سپر ماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت خارج کر دی گئی ۔اس سے قبل منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار سپر ماڈل ایان نے عدالت کو اپنے تحریری جواب میں بتایا ہے کہ ان کے سامان سے ملنے والی 5 لاکھ امریکی ڈالر کی رقم انھیں سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کے بھائی خالد ملک نے دی تھی۔پیر کو راولپنڈی کی کسٹم عدالت میں ماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت پر جج ممتاز حسن چوہدری نے مذکورہ کیس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران اپنے تحریری جواب میں ماڈل ایان نے عدالت کو بتایا کہ یہ رقم انھیں خالد ملک نے دی، جن کو انھوں نے اپنا مکان فروخت کیا تھا۔واضح رہے کہ خالد ملک سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کے بھائی ہیں اور وہ ہفتے کو دبئی جانے والی پرواز میں مبینہ طور پر ماڈل ایان کے ساتھ تھے۔ماڈل ایان نے عدالت کے روبرو معافی طلب کرتے ہوئے کہا کہ انھیں اس بات کا علم نہیں تھا کہ اتنی بڑی رقم ملک سے باہر لے جانا قانوناً جرم ہے۔واضح رہے کہ کسٹم قوانین کی رو سے 10 ہزار ڈالر سے زائد رقم لے جاناغیر قانونی اور منی لانڈرنگ کے زمرے میں آتا ہے۔ماڈل کے والد راجا حفیظ بھی عدالت میں پیش ہوئے، جن کا موقف تھا کہ ان کی بیٹی کے بارے میں پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔ایان کے والد نے عدالت سے درخواست کی کہ وہ اس بات کی تحقیقات کا حکم دے کہ ایان نے اپنا مکان کیوں فروخت کیا۔جس پر عدالت نے ماڈل ایان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کہا کہ تمام قانونی پہلوو¿ں کو مد نظر رکھ کر فیصلہ کیا جائے گا۔یاد رہے کہ ہفتے کو وفاقی دارالحکومت کے بینظیرانٹرنیشنل ائیرپورٹ پرنجی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے اسلام آباد سے دبئی جاتے ہوئے مشہور پاکستانی ماڈل ایان علی کے سامان سے 5 لاکھ امریکی ڈالر برآمد ہوئے تھے۔ اس واقعے کے بعد کسٹم حکام نے ماڈل کو حراست میں لے لیا اور انھیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال (ڈی ایچ کیو) منتقل کیا گیا۔طبی معائنے کے بعد ایان علی سے مزید تفتیش کی گئی، تاہم وہ کوئی معقول وجہ بتانے میں ناکام رہیں، جس کے بعد ان کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کرکے انھیں اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…