اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

پیپلزپارٹی کوبڑاجھٹکا،دواہم ترین رہنمائوں نے نئی جماعت میں شمولیت کااعلان کردیا

datetime 23  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الپوری(آئی این پی ) شانگلہ کے علاقے دولت کلے میں پیپلزپارٹی کودھچکا اہم رہنماؤوں ساتھیوں سمیت قومی وطن پارٹی میں شامل ہوگئے ، آفتاب آحمد خان شیرپاؤ کی قیادت میں قومی وطن پارٹی کی پلیٹ فارم سے سیاسی جدوجہدجاری رکھنے کا عزم۔ پیپلزپارٹی دولت کلے یونین کونسل ڈھیرئی کے اہم رہنماوؤں حاجی محمد شیرین، محمد رحیم، محمد علی، احمد علی،محمد رشید اور ولید علی خان نے اپنے خاندانوں اور سینکڑوں ساتھیوں سمیت

پیپلز پارٹی کو خیرباد کہہ کر قومی وطن پارٹی شانگلہ کے چیئرمین متوکل خان ایڈووکیٹ کی موجودگی میں قومی وطن پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔اس موقع پر حاجی محمد شیرین کے حجرہ شریعت پل دولت کلے میں شمولیتی تقریب سے متوکل خان ایڈووکیٹ اور حاجی ڈاکٹر زمین گل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی وطن پارٹی پختونوں کی واحد نمائندہ جماعت ہے جو پختونوں کو انکے حقوق دلانے میں میں کوئی دقیقہ فدگذاشت نہیں کریگی اور قومی وطن پارٹی پختونوں کی احساس محرومیاں ختم کرکے انکوجائز حقوق دلاکر دم لیگی۔ ان رہنماؤں نے کہا کہ آفتاب آحمد خان شیرپاؤ پختونوں کے حقیقی مسیحا اور مخلص رہنماء ہے اور اس خطہ کے پختونوں کی ملی رہبر آفتاب آحمد خان شیرپاؤ کی قیادت میں قومی وطن پارٹی کے پلیٹ فارم پر اکٹھے ہونا وقت کا تقاضہ ہے ۔ قومی وطن پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں نے ملی رہبر افتاب آحمد خان شیرپاؤ۔سکندر حیات شیرپاؤ اور متوکل خان ایڈووکیٹ کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انکی قیادت میں ہر قسم قربانی دینے کا عہد کیا۔ اس موقع پر متوکل خان ایڈووکیٹ، ،حاجی زمین گل،محبت شاہ ایڈووکیٹ ،نعمت ولی خان،انور علی غوربندی ، سرنزیب خان، شاہ سعو دایڈوکیٹ اور سلطان روم ایڈووکیٹ نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انکی شمولیت سے قومی وطن پارٹی شانگلہ میں مظبوط قوت بنکر ابھریگی۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…