منگل‬‮ ، 02 جون‬‮ 2026 

شرجیل میمن کی گرفتاری و رہائی، حقیقت کیا ہے؟اہم سیاسی رہنما کے حیرت انگیزانکشافات

datetime 20  مارچ‬‮  2017 |

لاہور(آئی این پی) صوبائی وزیر قانون راناثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ چیرمین نیب پیپلزپارٹی کی مشاورت سے آیا انکو اب نیب پر اعتراض نہیں کر نا چاہیے‘ چیلنج کرتاہوں میٹرواورنج اور بجلی منصوبے کی ٹینڈرنگ یا بڈنگ میں کہیں کرپشن ثابت ہو جائے تو سیاست چھوڑنے کیلئے تیارہیں‘ اگر کسی جگہ کرپشن کی غضب کہانیاں نہیں ہیں تونیب کو دھکے سے نہیں بھیج سکتے جس جگہ یہ کہانیاں ہوئیں وہاں نیب نے کارروائی

کی‘سندھ میں کرپشن کی گھٹیا کہانی ہوتی رہیں جس کے باعث کراچی کو کوڑا گڑھ بنادیا گیا ہے اور17ارب روپے لاڑکانہ میں کہیں نظر نہیں آتے‘ شرجیل میمن پر جب وہ وزیر رہے ان پر 5 ارب روپے خردبرد کی تحقیقات ہو رہی تھیں گھیرا تنگ ہوا تو وہ بیرون ملک فرار ہو گئے،شرجیل میمن جہاں کہیں بھی گئے بیمار تھے واپس آ ئے ہائی کورٹ میں بیل کی تھی اسلام آباد اےئرپورٹ پر نیب کے لوگوں نے دستاویزات نہ ہونے پر چیک کیا،دستاویزات کی تصدیق پر شرجیل میمن کو چھوڑ دیا گیا ان پر ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق کارروائی ہو گی۔ ان خیا لا ت کا اظہارانہوں نے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے پنجاب اسمبلی میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کو نیب پر اعتراض نہیں کرنا چاہئے کیونکہ چےئرمین نیب ان کی مشاورت سے بنایاگیا۔انہوں نے کہاکہ پنجاب میں کرپشن کی غضب کہانیاں ہوں گی تو نیب کارروائی کرے گا۔چیلنج کرتاہوں میٹرواورنج اور بجلی منصوبے کی ٹینڈرنگ یا بڈنگ میں کہیں کرپشن ثابت ہو جائے تو سیاست چھوڑنے کیلئے تیارہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر کسی جگہ کرپشن کی غضب کہانیاں نہیں ہیں تو اسے دھکے سے نہیں بھیج سکتے جس جگہ یہ کہانیاں ہوئیں وہاں نیب نے کارروائی کی۔سندھ میں کرپشن کی گھٹیا کہانی ہوتی رہیں جس کے باعث کراچی کو کوڑا گڑھ بنادیا گیا ہے اور17ارب روپے لاڑکانہ میں کہیں نظر نہیں آتے۔

انہوں نے کہاکہ پنجاب کے میگاپروجیکٹ کرپشن فری ہیں جب ڈاکٹر عاصم پیٹرولیم کے وزیر رہے تو کیوں شور نہیں مچایاگیا۔ ۔انہوں نے کہاکہ سندھ میں واسا اورمیٹروپولیٹن کی گاڑیاں بیچ کر کھا گئے کیا جمہوریت اسی چیز کا نام ہے کہ اپوزیشن یا سیاست دان اپنے آپ کو بھی پیش کریں اورحقائق بھی پیش کریں۔انہوں نے کہاکہ اگر2013میں کرپشن کی غضب کہانیوں کے باوجود ووٹ مل جاتا تو سب کو تسلیم کرنا پڑ جاتا 2017میں چاروں صوبوں میں پرفارمنس پر عوام ووٹ دیں گے۔پنجاب کے ریلوکٹے کے پی کے میں لوٹ مار کر رہے ہیں عمران خان کے 1ارب پودے کہاں ہیں؟۔عمران خان نے 1ارب کی جگہ ایک پودا لگایا ہے وہ حلوہ اور بریانی لبرگٹو کی برح کھا رہے تھے۔ا نہوں نے پانامہ لیکس کیس کے حوالے سے کئے گئے سوال کے جواب میں کہاکہ پانامہ لیکس کا الزام کس منصوبے کاالزام ہے2 ہزار منصوبے چل رہے ہیں اور کسی منصوبے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی ۔انہوں نے کہاکہ سندھ کے عوام نے مینڈیٹ دیا ہے وہ سندھ حکومت چلا رہے ہیں اس کا حال4 سال میں کیا ہے عوام کے سامنے ہے

۔رانا ثناء اللہ نے کہاکہ پنجاب کو زرداری پیپلزپارٹی کا قلعہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں اگر کرپشن کیسز، بابر بٹ معاملہ، شوکت بسرا جیسے معاملات کو سیاست میں لائیں گے تو ان کو کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ شوکت بسرا کی رپورٹ آر پی او لوکل پولیس کو بھجوا دی ہے فیکٹ فائنڈنگ میں کوئی سیاسی معاملہ نہیں کچھ اور ہے تفتیش ہو رہی ہے اس رپورٹ کی رو سے سیاسی تشدد نہ ہوا دوچائے کی کمپنیوں پر گھر پر حملہ کیا۔بابر بٹ مقدمے کے مطابق ملزمان کی گرفتار پیش رفت ہوئی ہے انہیں جلد عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔نامزد ملزمان کا بابر بٹ کی فیملی سے سے دشمنء آ رہی تھی اس عداوت پر مقتول پر حملہ ہوا۔انہوں نے کہاکہ زبان خلق اللہ کے مہمانوں کو لوٹا تھا زرداری کو سزا ہو یا نہ ہو زرداری حکومت میں رہے اورحاجیوں کو لوٹا انہیں بری ہونے پر مبارکباد دینی چاہئے۔



کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…